International

اسرائیل غزہ میں دوبارہ کارروائی کرسکتا ہے، ٹرمپ

اسرائیل غزہ میں دوبارہ کارروائی کرسکتا ہے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس جنگ بندی برقرار رکھنے میں ناکام رہی تو اسرائیل غزہ میں دوبارہ کارروائی کرسکتا ہے۔ امریکی چینل سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر حماس جنگ بندی معاہدے کی شرائط پر عمل کرنے میں ناکام رہی تو وہ اسرائیل کو غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کی اجازت دے سکتے ہیں۔ اسرائیل چاہے تو حماس کو دوبارہ سخت جواب دے سکتا ہے، فیصلہ حماس کی جانب سے معاہدے پرعمل درآمد پر منحصر ہے۔ ٹرمپ نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ حماس کے ساتھ ہو رہا ہے، وہ بہت جلد ٹھیک کر دیا جائے گا۔ قبل ازیں وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ حماس کو سمجھ لینا چاہیے کہ ہم کوئی کھیل نہیں کھیل رہے، ہتھیاروں کا معاملہ محدود وقت میں حل ہوجانا چاہیے۔ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ حماس نے خود امریکی نمائندوں کو بتایا تھا کہ وہ امن معاہدے کے نفاذ کے بعد ہتھیار ڈالنے پر رضامند ہیں لیکن اگر حماس نے ایسا نہ کیا تو ہم انہیں طاقت کے ذریعے خود ہتھیاروں سے محروم کردیں گے۔ امریکی صدر نے اس سے قبل بھی ایک بیان میں حماس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر حماس نے اقتدار نہ چھوڑا تو اسے صفحہ ہستی سے مٹادیا جائے گا۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments