International

اسپین : پارلیمان نے کثرت رائے سے اسرائیل کو اسلحہ فراہمی پر پابندی لگا دی

اسپین : پارلیمان نے کثرت رائے سے اسرائیل کو اسلحہ فراہمی پر پابندی لگا دی

سپین کے قانون سازوں نے اسرائیل کو اسلحہ بھیجنے پر پابندی لگائی ہے۔ یہ بل وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے متعارف کرایا تھا ۔ تاکہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے استعمال کیے جانے والے اسلحہ کے بھجوانے پر پابندی عائد کی جاسکے۔ پارلیمان کے کل 350 ارکان میں سے 178 نے اس کے حق میں ووٹ دیا ہے جبکہ 169 نے اس کی مخالفت کی ہے۔ بل کے مطابق فلسطین کا یہ حصہ اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں دو برسوں کے دوران دنیا کا بدترین حصہ بن چکا ہے۔ انتہائی بائیں بازو کی جماعت پورڈموس جس کے 4 ارکان پارلیمان کا حصہ ہیں نے اس سے پہلے آنے والے حکمنامے کو ناکافی سمجھتے ہوئے اس پر تنقید کی تھی۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ اس نے اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی پر دو سال پہلے شروع ہونے والی جنگ کے آغاز میں ہی پابندی لگادی تھی۔ تاہم اب اس پابندیوں کو قانون کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ خیال رہے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے پچھلے ماہ اس سلسلے میں قانون سازی کے لیے کوششیں شروع کی تھیں اور اعلان کیا تھا کہ وہ اسرائیل کی جارحیت کے خلاف مذید پابندیاں لگائیں گے۔ ان پابندیوں کے نتیجے میں اسرائیل کو تمام دفاعی آلات اور ایسی ٹیکنالوجی کی فراہمی پر پابندی ہوجائے گی جو جنگ میں کام آسکتے ہیں۔ اس نئے قانون کے مطابق اسرائیلی جہاز سپین میں ری فیول بھی نہیں ہو سکیں گے جنہیں امکانی طور پر کسی جنگی کارروائی میں شرکت کرنا ہوگی۔ اسرائیل اپنی ان جنگی کارروائیوں کے ذریعے سے غزہ اور مغربی کنارے کو اپنی غیر قانونی نو آبادیات بنا رہا ہے۔ مسودہ قانون میں حکومت کو اجازت دی گئی ہے کہ اگر حکومت یہ دیکھے کہ اس سے قومی مفاد کو نقصان پہنچتا ہے تو وہ اقدامات کر سکتی ہے۔ ماہ ستمبر میں کیے گئے اعلانات کے نتیجے میں اسرائیل کی طرف سے سخت مذمت کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔ جس نے سپین سے اپنے سفیر کو 2024 میں اس وقت واپس بلا لیا تھا جب سپین نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا تھا۔ اس قانون پر ووٹنگ شیڈول کے مطابق منگل کو طے کی گئی تھی۔ تاہم میڈیا کے مطابق یہ ایک روز تاخیر سے کی گئی ہے اور یہ تاخیر اس لیے کی گئی کہ غزہ میں دو سال سے جاری اسرائیلی جنگ سے اس کا تعلق نہ جڑے۔ سپین میں اسرائیلی سفارتخانہ نے اس پارلیمانی فیصلے کی مذمت کی ہے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments