Sports

اسپین کے فٹبال کوچ تین بچوں سمیت ڈوب کر ہلاک

اسپین کے فٹبال کوچ تین بچوں سمیت ڈوب کر ہلاک

میڈرڈ : اسپین کے معروف فٹبال کوچ اور ان کے تین کمسن بچے ایک دلخراش حادثے میں ہلاک ہوگئے، حادثہ کشتی الٹنے کے باعث پیش آیا، ہسپانوی فٹ بال کلب نے افسوسناک خبر کی تصدیق کردی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپین کے فٹبال کلب ویلنشیا سی ایف کے مطابق ویمنز بی ٹیم کے کوچ فرنانڈو مارٹن اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ انڈونیشیا کے ساحل کے قریب ایک کشتی میں سوار تھے، جب کشتی خراب موسم کے باعث دس فٹ بلند لہروں کی زد میں آکر الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں فٹبال کوچ فرنانڈو مارٹن اور ان کے تین بچے، جن کی عمریں 9، 10 اور 12 سال تھیں ابتدائی طور پر لاپتہ قرار دیے گئے تھے،بعد ازاں ویلنشیا سی ایف نے تصدیق کی کہ چاروں جانبر نہ ہوسکےتاہم اس ہولناک حادثے میں کوچ کی اہلیہ اور 7 سالہ بیٹی کو زندہ بچا لیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق کشتی حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے عملے کے چار ارکان اور ایک ٹور گائیڈ سمیت مجموعی طور پر7 افراد کو سمندر میں ڈوبنے سے بچا لیا۔بچ جانے والوں میں فٹبال کوچ کی اہلیہ اینڈریا اور ان کی سات سالہ بیٹی مار بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ انڈونیشیا میں سمندری حادثات اکثر اوقات پیش آتے رہتے ہیں، جن کی بڑی وجوہات ناقص حفاظتی انتظامات اور خراب موسم بتائی جاتی ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments