Sports

اسمتھ کا سنگل لینے سے انکار، بابر اعظم ناراض ہوگئے

اسمتھ کا سنگل لینے سے انکار، بابر اعظم ناراض ہوگئے

بگ بیش لیگ میں اسٹیو اسمتھ نے آخری گیند پر بابر اعظم کو اسٹرائیک دینے سے انکار کردیا جس پر وہ ناراض نظر آئے۔ بگ بیش لیگ کے 37ویں میچ میں سڈنی سکسرز نے سڈنی تھنڈر کی جانب سے دیا جانے والا 190 رنز کا ہدف 17.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اسٹیو اسمتھ کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بابر اعظم اور اسٹیو اسمتھ نے 141 رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم کی، بابر اعظم 39 گیندوں پر 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور انہوں نے 7 چوکے لگائے۔ اسٹیو اسمتھ کی 42 گیندوں کی 100 رنز کی برق رفتار اننگز میں 5 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔ تاہم میچ کے 11ویں اوور کی آخری گیند پر اسٹیو اسمتھ نے بابر اعظم کو اسٹرائیک دینے سے انکار کیا جس پر وہ ناراض دکھائی دیے۔ بابر اعظم 11 ویں اوور میں مسلسل 3 ڈاٹ بالز کھیل چکے تھے اور آخری گیند پرسنگل لے کر اگلے اوور میں دوبارہ اسٹرائیک لینے کے خواہاں تھے۔ اسٹیو اسمتھ نے اگلے اوور میں 4چھکے اور چوکے کی مدد سے اوور میں ریکارڈ 32 رنز بٹورے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments