امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت تہران کے گیسٹ ہاؤس میں پہلے سے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے ہوئی، یہ بم دو ماہ قبل اِس اہم ترین عمارت میں اسمگل کیا گیا تھا۔ امریکی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی تہران میں واقع یہ گیسٹ ہاؤس ایک بڑے کمپاؤنڈ کا حصہ ہے جس کی سیکیورٹی پاسدارانِ انقلاب کے پاس ہے۔ امریکی جریدے کے مطابق بم کو ریموٹ کنٹرول سے اُس وقت پھاڑا گیا جب اسماعیل ہنیہ کی اپنے کمرے میں موجودگی کنفرم ہوئی۔ دھماکے میں اُن کا ذاتی محافظ بھی شہید ہوا۔ دھماکے سے عمارت کی کھڑکیاں ٹوٹیں اور باہری دیوار جزوی طور پر گر گئی۔ رپورٹ کے مطابق اسماعیل ہنیہ تہران کے دوروں میں کئی مرتبہ اس گیسٹ ہاؤس میں قیام کر چکے ہیں۔ ایرانی حکام، حماس اور کئی امریکی اہلکاروں کا ماننا ہے کہ حملے کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگرچہ اسرائیل نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن اسرائیلی انٹیلی جنس اہلکاروں نے حملے کے فوراً بعد امریکا اور دیگر مغربی حکومتوں کے ساتھ آپریشن کی تفصیلات شیئر کیں۔ رپورٹ کے مطابق اُس بم کو گیسٹ ہاؤس میں کیسے پہنچایا گیا، یہ ابھی واضح نہیں ہے لیکن اسماعیل ہنیہ کے قتل کی پلاننگ اور کمپاؤنڈ کی نگرانی بظاہر کئی مہینوں تک کی گئی۔ اسماعیل ہنیہ سے ملحقہ کمرے میں فلسطینی اسلامک جہاد کے رہنما زیاد ال نخالا ٹھہرے ہوئے تھے لیکن اُن کے کمرے کو کچھ بھی نہیں ہوا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حملے کا ہدف صرف اسماعیل ہنیہ تھے۔
Source: Social Media
ایران اسرائیل جنگ : خام تیل کی قیمتیں 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
روسی صدر اور ایرانی وزیرِ خارجہ کے درمیان ملاقات: ’ایران کے خلاف بلااشتعال اسرائیلی حملوں کا کوئی جواز نہیں‘
تہران میں جیل، بسیج فورس کے ہیڈکوارٹر اور فردو جوہری مرکز پر نئے اسرائیلی حملے
ایرانی میزائل حملے کے سبب ہزاروں شہری بجلی سے محروم ہوگئے: اسرائیلی وزیر
ایران کے پاس اب بھی 9ہزار کلو افزودہ یورینیم موجود ہے، سربراہ آئی اے ای اے
ٹرمپ اب بھی ایران سے مذاکرات میں دلچسپی رکھتے ہیں، وائٹ ہاؤس
پوری دنیا کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں پر امریکہ کا شکر گزار ہونا چاہیے: اسرائیلی مندوب
ایرانی پارلیمنٹ کا ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کرنے پرغور
تہران کے قلب میں "غیر معمولی طاقت" کے ساتھ حملے کر رہے ہیں : اسرائیلی وزیر دفاع
اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر حملے، فردو تنصیب دوبارہ نشانہ
اکھلیش یادو نے لیا سخت ایکشن،تین اراکین اسمبلی کو سماجوادی پارٹی سے کیا باہر
امریکی یا اسرائیلی زمینی حملے تک ایران میں رجیم چینج کا امکان نہیں: چینی تجزیہ کار
ڈونلڈ ٹرمپ اور جے ڈی وینس کے ملے جلے پیغامات سے امریکی فوجیوں کو لاحق خطرات میں اضافہ
روس نے ایران کے خلاف امریکی اقدامات کو غیر ذمہ دارانہ، خطرناک اور اشتعال انگیز قرار دیا