Sports

اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو ہرا کر ورلڈ کپ میں پہلی فتح حاصل کر لی

اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو ہرا کر ورلڈ کپ میں پہلی فتح حاصل کر لی

کولکتہ (9 فروری ): ٹی 20 ورلڈ کپ کے ساتویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو 73 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈن پارک میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ کی جانب سے دیے گئے 208 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں اطالوی ٹیم مکمل 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم 16.4 اوورز میں 134 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بین مننتی نے نصف سنچری بنائی اور 31 گیندوں پر 52 رنز کی برق رفتار اننگ کھیلی جب کہ ہیری مننتی 37 رنز بنائے۔ تاہم دیگر کھلاڑی ان کا ساتھ نہ دے سکے۔ اٹلی کی آخری 5 وکٹیں صرف 5 رنز کے اضافے پر گریں۔ کپتان وینے میڈسن فیلڈنگ کے دوران کندھا ڈس لوکیٹ ہونے کے باعث میچ سے باہر ہو گئے اور بیٹنگ کے لیے نہ آ سکے۔ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے سب سے کامیاب بولر مائیکل لیسک رہے، جنہوں نے صرف 17 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ مارک واٹ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے۔ جارج منس نے 84 رنز کی برق رفتار اننگ کھیلی۔ آخری لمحات میں برینڈن میک مولن نے 18 گیندوں پر 41 اور مائیکل لیسک نے صرف 5 گیندوں پر 22 رنز کی نا قابل شکست اننگز کھیلیں۔ مائیکل لیکس کو ان کی آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اسکاٹ لینڈ کا یہ دوسرا میچ تھا۔ پہلے میچ میں اس کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 35 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments