ایشین گیمز میں پاکستان ویمنز ٹیم نے بنگلادیش ویمنز ٹیم کو شکست دے کر برانز میڈل جیت لیا۔
پاکستان ویمنز ٹیم نے بنگلادیش کو 31 رنز سے شکست دی، پاکستانی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے، کپتان فاطمہ ثناء 45 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہیں۔
بعد ازاں بنگلادیش ویمنز ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنا سکی، پاکستان کی جانب سے اُم ہانی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اتوار کو ایشین گیمز میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل میں سری لنکا ویمن نے 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
ایشین گیمز میں پاکستان ویمنز ٹیم نے بنگلادیش ویمنز ٹیم کو شکست دے کر برانز میڈل جیت لیا۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments