Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

وزیر اعلیٰ نے ’سب سے پرامن انتخابات‘ کے لیے گیانیش کمار کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا

Admin
By Admin
Nov 27, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

وزیر اعلیٰ نے ’سب سے پرامن انتخابات‘ کے لیے گیانیش کمار کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا
وزیر اعلیٰ نے ’سب سے پرامن انتخابات‘ کے لیے گیانیش کمار کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا — November 27, 2026
وزیر اعلیٰ نے ’سب سے پرامن انتخابات‘ کے لیے گیانیش کمار کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا
بنگال اسمبلی میں یومِ آئین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوبھندو نے 2026 کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کا موازنہ 2021 کے انتخابات کے بعد مبینہ تشدد سے کیا۔ انہوں نے 2026 میں بنگال میں مبینہ طور پر 93 فیصد ووٹنگ کو آئینی جمہوریت پر عوام کے اعتماد کا ثبوت قرار دیا۔
وزیر اعلیٰ شوبھندو ادھیکاری نے جمعرات کو الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جم کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کے شروع میں ریاست میں گزشتہ پانچ دہائیوں کے سب سے پ±رامن اسمبلی انتخابات کرائے گئے۔ انہی انتخابات میں بی جے پی نے پہلی بار بنگال میں اقتدار حاصل کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر الزام لگایا کہ جب بھی وہ انتخابات ہارتی ہیں تو دھاندلی کا شور مچانے لگتی ہیں۔

بنگال اسمبلی میں یومِ آئین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوبھندو نے 2026 کے موسمِ گرما میں ملنے والے انتخابی مینڈیٹ کا موازنہ 2021 کے اسمبلی انتخابات کے بعد ہونے والے مبینہ تشدد سے کیا۔ انہوں نے 2026 میں بنگال میں مبینہ طور پر 93 فیصد ووٹنگ کو آئینی جمہوریت پر عوام کے اعتماد کا ثبوت قرار دیا۔

تاہم، 2026 کے انتخابی مینڈیٹ کو ملک بھر میں این ڈی اے مخالف جماعتوں کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔ انڈین ایکسپریس کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں سامنے آنے والے انکشافات نے گیانیش کمار کی قیادت والے الیکشن کمیشن کی جانب سے بنگال میں کرائی گئی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ اس طرح ممتا بنرجی کی تین مرتبہ کی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے والے اسمبلی انتخابات کے نتائج کی قانونی حیثیت پر بھی سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔

شوبھندو نے کہا، ”جن لوگوں نے آئین کی پیروی نہیں کی، وہ آج آئین کی بات کر رہے ہیں۔ عوام سب کچھ جانتے ہیں اور ہر چیز کا فیصلہ کر رہے ہیں۔ لوگ 2021 کے انتخابات کے بعد ہونے والے تشدد کو بھی جانتے ہیں۔ میں الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کروں گا کہ 2026 میں 50 سال بعد مغربی بنگال میں ایسے انتخابات ہوئے، جن میں نہ تو کسی شخص کی موت ہوئی اور نہ ہی کوئی زخمی ہو کر اسپتال پہنچا۔“

شوبھندو، جو دسمبر 2020 میں بی جے پی میں شامل ہونے سے پہلے کانگریس اور ترنمول کانگریس دونوں میں رہ چکے ہیں، نے مزید کہا، ”50 سال بعد الیکشن کمیشن یہاں ایسے انتخابات کرانے میں کامیاب ہوا، جن میں فالتا کی پوری اسمبلی نشست کو چھوڑ کر کسی بھی بوتھ پر دوبارہ ووٹنگ نہیں ہوئی۔“

ملک کے متنازع ترین چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کی قیادت میں کام کرنے والے نرواچن سدن کی شوبھندو کی جانب سے یہ تعریف ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب ایس آئی آر اور گیانیش کمار کے خلاف کاکروچ جنتا پارٹی اور انڈیا اتحاد کی قیادت میں ملک گیر تحریک جاری ہے اور اس معاملے نے بین الاقوامی سطح پر بھی سرخیاں بٹوری ہیں۔

اس احتجاجی تحریک کے دوران شوبھندو بارہا ”کمیونسٹوں، جماعتیوں (اسلامی شدت پسندوں) اور کاکروچوں، کھٹملوں“ کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔ مظاہرین کا واضح مطالبہ ہے کہ گیانیش کمار کو عہدے سے ہٹایا جائے، ان کی قیادت میں ایس آئی آر پر روک لگائی جائے، جنوری 2025 کی ووٹر لسٹ بحال کی جائے، چیف الیکشن کمشنر کی تقرری سے متعلق 2023 کے قانون کو منسوخ کیا جائے اور انتخابی نظام میں وسیع پیمانے پر اصلاحات کی جائیں۔

بنگال بی جے پی کے صدر سمیک بھٹاچاریہ نے بھی گیانیش کمار کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے ”بنگال کو بچایا“ ہے۔ انہوں نے گیانیش کمار کو ملک کا سب سے بڑا شہری اعزاز بھارت رتن دینے کی تجویز بھی پیش کی تھی۔

الیکشن کمیشن اور اس کے طریقہ کار پر اپوزیشن کی تنقید کو نشانہ بناتے ہوئے شوبھندو نے کہا کہ مخالف جماعتیں انتخابی نتائج کے مطابق اپنا موقف بدل لیتی ہیں۔

انہوں نے کہا، ”ایک ہی انتخابات میں اگر وہ کیرالہ یا تمل ناڈو میں جیت جاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہماری جیت ہوئی ہے اور این ڈی اے-بی جے پی ہار گئی ہے۔ لیکن جب بی جے پی بہار، آسام، مغربی بنگال یا مہاراشٹر میں جیتتی ہے تو وہ کہتے ہیں کہ ای وی ایم میں دھاندلی ہوئی ہے اور جمہوریت خطرے میں ہے۔“

راجستھان کے مقامی انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا، ”راجستھان میں اگر وہ کارپوریشن یا میونسپل انتخابات ہار جاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ بی جے پی نے اقتدار کا غلط استعمال کیا ہے۔ لیکن پنچایت انتخابات میں اگر کانگریس کو ہم سے چند زیادہ سیٹیں مل جاتی ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ ہماری جیت کا سفر گاو¿ں سے شروع ہو گیا ہے۔ اس لیے صبح کچھ اور کہیں گے، دوپہر میں کچھ اور اور رات کو کچھ الگ بات کریں گے۔“

شوبھندو نے دعویٰ کیا، ”ملک کے عوام کی اکثریت آئین پر یقین رکھتی ہے۔ اسی لیے مغربی بنگال میں 93 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ یہ آئین کی جیت ہے۔“

وزیر اعلیٰ کے ان بیانات پر اپوزیشن رہنماو¿ں نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔

بنگال کانگریس کے صدر شبھنکر سرکار نے شوبھندو اور ان کے والد کے کانگریس سے تعلق کا حوالہ دیتے ہوئے بی جے پی کی نظریاتی سرپرست تنظیم آر ایس ایس کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا، ”انہیں خود آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر دیکھنا چاہیے اور اپنے والد سے سوال کرنا چاہیے۔۔۔“

انہوں نے مزید کہا، ”آر ایس ایس نے 52 سال تک اپنے دفتر میں قومی پرچم نہیں لہرایا۔ انگریزوں کی خوشامد کرنے والے لوگ آج اقتدار میں ہیں۔ اس لیے وہ ایمرجنسی کی بات کریں گے، لیکن اس وقت پہلے سے کہیں زیادہ بڑی ایمرجنسی نافذ ہے۔“

ممتا بنرجی کے وفادار اور بیلی گھاٹا سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی کنال گھوش نے اس تقریر کو ایک مقصد کے تحت تیار کیا گیا بیانیہ قرار دیا۔

گھوش نے کہا، ”اس بار تو ووٹنگ ہی نہیں ہوئی اور ووٹروں کے نام زبردستی ووٹر لسٹ سے خارج کر دیے گئے۔ ووٹ لوٹے گئے، الیکشن کمیشن نے چھ ماہ پہلے ہی انتظامیہ کو اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا اور اب انہیں شرم کے مارے ووٹنگ کے دن کی سی سی ٹی وی فوٹیج تک جاری کرنے کی ہمت نہیں ہو رہی ہے۔“

انہوں نے مزید کہا، ”بنگال کا انتخابی مینڈیٹ چوری کر لیا گیا۔ اس موسمِ گرما میں بنگال میں جمہوریت کا قتل کیا گیا۔“

سی پی ایم کی مرکزی کمیٹی کے رکن سوجن چکرورتی نے نندی گرام ضمنی انتخاب سے پہلے شوبھندو کے اس بیان کو یاد دلایا، جب اقتدار میں آنے کے بعد انہوں نے کہا تھا، ”میں جانتا ہوں کہ ووٹ کیسے کروائے جاتے ہیں، میں جانتا ہوں کہ ووٹ کیسے ڈلوائے جاتے ہیں۔“

سوجن چکرورتی نے دلیل دی کہ اگر کوئی وزیر اعلیٰ عوامی طور پر اس طرح کا دعویٰ کرتا ہے تو الیکشن کمیشن کی خودمختاری یقینی طور پر متاثر ہوتی ہے۔ ایسے میں موسمِ گرما کے انتخابی مینڈیٹ کا جشن منانا ”انتہائی المیہ خیز مذاق“ ہے۔

وزیر اعلیٰ نے ’سب سے پرامن انتخابات‘ کے لیے گیانیش کمار کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn