Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

پاکستان میں خیبر پختونخوا کی ریاستی حکومت معطل: ایمرجنسی نافذ، فوج تعینات کی جائے گی

Admin
By Admin
Oct 11, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

پاکستان میں خیبر پختونخوا کی ریاستی حکومت معطل: ایمرجنسی نافذ، فوج تعینات کی جائے گی
پاکستان میں خیبر پختونخوا کی ریاستی حکومت معطل: ایمرجنسی نافذ، فوج تعینات کی جائے گی — October 11, 2026
اسلام آباد، 11 اکتوبر : پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے اتوار کے روز وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت کے مشورے پر شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا میں ہنگامی حالت (ایمرجنسی) نافذ کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ریاستی حکومت کو معطل کر دیا ہے ۔
وفاقی حکومت کے اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور عام شہری گزشتہ دو برسوں سے مسلسل حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں اور حکومت خاموش تماشائی بن کر نہیں بیٹھ سکتی۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ گورنر کو صوبے کے انتظامی امور سنبھالنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ ان کی معاونت کے لیے ایک مشاورتی کونسل تشکیل دی جائے گی اور یہ عبوری انتظام ابتدائی طور پر چھ ماہ کے لیے نافذ العمل رہے گا۔ وزارت داخلہ نے افغانستان کی سرحد سے متصل اس صوبے میں فوج تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے صورتحال کو پیچیدہ قرار دیتے ہوئے کہا، "حالات اتنے سنگین ہیں کہ بعض اضلاع میں شام کے بعد کوئی بھی شہری اپنے گھر سے باہر نہیں نکلتا۔"
وفاقی حکومت اور فوج نے صوبے کا انتظام سنبھالنے والی پی ٹی آئی حکومت پر دہشت گردوں کی روک تھام میں ناکام رہنے کا الزام عائد کیا ہے ، جبکہ پی ٹی آئی نے ان الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے م¶قف اپنایا ہے کہ وفاقی حکومت نے انہیں درکار فنڈز اور ضروری وسائل ہی فراہم نہیں کیے ۔
یہ سخت کارروائی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے دبا¶ ڈالنے کی غرض سے گزشتہ کئی دنوں سے ریلیاں نکال رہی ہے اور آنے والے دنوں میں دارالحکومت اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔ پارٹی ترجمان ذولفی بخاری نے کہا، "یہ ہنگامی حالت کے لبادے میں ایک غیر آئینی اقدام اور تختہ الٹنے سے کم نہیں ہے ۔" انہوں نے خبردار کیا کہ اس فیصلے سے ملک میں مزید خون خرابا اور عدم استحکام پھیلے گا۔
مجوزہ مارچ سے قبل حکام نے عمران خان کی تین بہنوں اور پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے ۔ ان کے قریبی ساتھیوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی نقل و حرکت پر بھی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق، مظاہرین کو پارلیمنٹ تک پہنچنے سے روکنے کے لیے شپنگ کنٹینرز لگا کر اہم شاہراہوں کو بند کر دیا گیا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد، 11 اکتوبر : پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے اتوار کے روز وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت کے مشورے پر شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا میں ہنگامی حالت (ایمرجنسی) نافذ کرتے ہ...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn