Sports

ارشدیپ سنگھ نے جنوبی افریقا کے خلاف 13گیندوں کا اوور کروا دیا

ارشدیپ سنگھ نے جنوبی افریقا کے خلاف 13گیندوں کا اوور کروا دیا

بھارت کے فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں 13 گیندوں کا اوور کروا دیا۔ دوسرے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو جیت کے لیے 214 رنز کا ہدف دیا ہے، اوپنر کوئنٹن ڈی کاک نے 46 گیندوں پر 90 رنز بنائے، ان کی اننگز میں سات چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے۔ فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے چار اوورز میں 54 رنز دیے اور کوئی وکٹ بھی حاصل نہیں کرسکے۔ تاہم جب ارشدیپ 11واں اوور کرنے آئے تو لائن اور لینتھ ہی بھول گئے اور انہوں نے ایک اوور میں 7 وائیڈ بال کی اور 18 رنز بھی دے دیے۔ اس سے قبل افغانستان کے فاسٹ بولر نوین الحق نے زمبابوے کے 2024 میں 13 گیندوں کا اوور کراویا تھا اور 19 رنز دیے تھے۔ جنوبی افریقا کے سیساندا ماگالا نے پاکستان کے خلاف 2021 میں 12 گیندوں کا ایک اوور کراویا تھا اور 18 رنز دیے تھے۔ بھارت کی جانب سے اس سے قبل خلیل احمد 13 گیندوں کا اوور کرواچکے ہیں اور ہاردک پانڈیا بھی 2016 میں ایڈیلیڈ کے میدان پر 11 گیندوں کا اوور کرواچکے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments