احمد آباد : ہندستانی آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے پانچویں اور آخری بین الاقوامی ٹی-20 میچ کے دوران اپنے چھکے سے زخمی ہونے والے کیمرہ مین سے معافی مانگی اور ان کا حال پوچھا۔ گزشتہ شب کھیلے گئے اس مقابلے میں پانڈیا کی جارحانہ بلے بازی نے میچ میں جان ڈال دی تھی۔ انہوں نے اپنے خاص انداز میں کھیلتے ہوئے گیند بازی کے پرخچے اڑا دئیے۔ ہاردیک کی بلے بازی کے دوران ایک گیند کیمرہ مین کے ہاتھ پر جالگی جس سے کیمرہ مین شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ بی سی سی آئی کی جانب سے شیئر کیے گئے ایک ویڈیو میں کیمرہ مین نے کہا کہ وہ ٹھیک ہے ۔ فوری طبی مدد کے بعد کیمرہ مین نے اپنا کام جاری رکھا۔ اس نے کہا کہ اگر گیند اسے کہیں اور لگتی تو صورتحال اور بھی سنگین ہو سکتی تھی۔ میچ ختم ہونے کے فوراً بعد ہاردیک پانڈیا براہِ راست اس کیمرہ مین کے پاس پہنچے اور اس کا حال دریافت کیا۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی