International

اردن انتخابات کے انعقاد کی تیاری کے لیے پارلیمنٹ تحلیل

اردن انتخابات کے انعقاد کی تیاری کے لیے پارلیمنٹ تحلیل

آج جمعرات کواردن کے شاہ عبداللہ دوم نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا شاہی فرمان جاری کیاجسے آج ہی سے نافذ کردیا گیا۔ دوسری جانب آزاد الیکشن کمیشن نے اردن کی 20 پارلیمنٹ کے انتخابات میں ووٹنگ کے لیے 10 ستمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔ آئینی قانون کے پروفیسر لیث نصراوین نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو بتایا کہ پارلیمانی انتخابات سے قبل اردن کے پارلیمان کو تحلیل کرنے کا مقصد امیدواروں کے درمیان برابری کے مواقع فراہم کرنا۔ چونکہ موجودہ ارکان کی بڑی تعداد آنے والے الیکشن میں حصہ لینے کی اہل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کو تحلیل کرنے سے امیدواروں کے درمیان انصاف، مساوات اور مواقع یقینی ہوتے ہیں۔ یہ اقدام آئین کے آرٹیکل 6/1 کا حصہ ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ اردن کے باشندے قانون کے سامنے برابر ہیں۔ ان کے درمیان کسی قسم کا امتیازی فرق نہیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments