Sports

ہاردک پانڈیا کی طوفانی اننگز کے بعد گیند بازوں کا قہر، ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹی 20 میں 101 رنز سے ہرایا

ہاردک پانڈیا کی طوفانی اننگز کے بعد گیند بازوں کا قہر، ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹی 20 میں 101 رنز سے ہرایا

کٹک: ہاردک پانڈیا کی طوفانی نصف سنچری اور تباہ کن بولنگ کی بدولت ٹیم انڈیا نے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو 101 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے دی۔ اس شاندار جیت کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ مقابلے میں ٹاس ہارنے کے بعد ٹیم انڈیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 6 وکٹ کے نقصان پر 175 رنز بنائے تھے۔ جواب میں مہمان ٹیم جنوبی افریقہ صرف 12.2 اوور میں 74 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ 175 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے پہلے ہی اوور میں ارشدیپ سنگھ کے ہاتھوں کوئنٹن ڈی کاک کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد تو وکٹوں کے گرنے کا ایسا سلسلہ شروع ہوا، جو تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا۔ ٹیم نے صرف 50 رنز پر اپنے پانچ کھلاڑی کھو دیے۔ درمیانی اوورز میں ایسا لگا کہ ڈیوَالڈ بریوس اور مارکو یانسن ہندوستانی گیند بازوں کا مقابلہ کریں گے، لیکن وہ بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے۔ ہندوستانی گیند بازوں کے سامنے جنوبی افریقہ کے نچلے آرڈر نے جلد ہی ہتھیار ڈال دیے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بریوس نے بنائے، جنہوں نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔ ٹیم انڈیا کی جانب سے تمام گیند باز شاندار فارم میں دکھائی دیے۔ ارشدیپ سنگھ، جسپریت بُمراہ، ورون چکرورتی اور اکشر پٹیل نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ شِوم دوبے اور ہاردک پانڈیا نے بھی 1-1 وکٹ اپنے نام کی۔ ہندوستانی گیند بازوں کی اس مشترکہ شاندار کارکردگی کی بدولت ٹیم انڈیا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شاندار جیت درج کی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments