Sports

آر سی بی کی 'رائل' انٹری: پلے آف میں جگہ بنانے والی آئی پی ایل 2026 کی پہلی ٹیم بن گئی

آر سی بی کی 'رائل' انٹری: پلے آف میں جگہ بنانے والی آئی پی ایل 2026 کی پہلی ٹیم بن گئی

دھرم شالہ،17 مئی :انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 میں رائل چیلنجرز بنگلورو نے اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے پنجاب کنگز کو 23 رنز سے شکست دے دی اور پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ اس جیت کے ساتھ ہی بنگلورو نے پوائنٹس ٹیبل کے ٹاپ 2 میں اپنی جگہ تقریباً یقینی بنا لی ہے ۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آر سی بی نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ کھڑا کیا۔ تجربہ کار بلے باز نے اپنی شاندار فارم جاری رکھتے ہوئے 37 گیندوں پر 58 رنز بنا کر آئی پی ایل کی 67 ویں نصف سینچری مکمل کی۔رجت پاٹیدار کی غیر موجودگی میں نمبر 4 پر ترقی پانے والے وینکٹیش ایر نے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور محض 40 گیندوں پر 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 73 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ آخر میں ٹم ڈیوڈ نے 12 گیندوں پر 28 رنز کا جارحانہ کیمیو کھیل کر اسکور کو 220 کے پار پہنچایا۔بھوی اور راسخ کی تباہ کن بالنگ کے سامنے 223 رنز کے تعاقب میں پنجاب کنگز کی ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور 8 وکٹوں پر 199 رنز ہی بنا سکی۔'پرپل کیپ' کے دعویدار بھونیشور نے پاور پلے میں ہی پنجاب کے دونوں اوپنرز کو پویلین بھیج کر کمر توڑ دی۔ انہوں نے 38 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔راسخ سلام ڈار نے مہلک گیند بازی کرتے ہوئے 36 رنز کے عوض 3 اہم شکار کیے ، جن میں کپتان شریاس ایر کی وکٹ بھی شامل تھی۔پنجاب کی جانب سے ششانک سنگھ (56) نے بھرپور مزاحمت کی لیکن دوسرے سرے سے تعاون نہ ملنے کے باعث وہ ٹیم کو جیت نہ دلا سکے ۔جہاں بنگلورو نے پلے آف میں جگہ پکی کر لی ہے ، وہیں پنجاب کنگز کے لیے راہیں مشکل ہو گئی ہیں۔ مسلسل چھٹی شکست کے بعد اب پنجاب کو نہ صرف اپنا آخری میچ جیتنا ہوگا بلکہ دیگر ٹیموں کے نتائج پر بھی انحصار کرنا پڑے گا۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments