International

اپوزیشن لیڈر کو نوبل انعام ملنے پر وینزویلا کا غیرمعمولی اقدام,ناروے میں سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان

اپوزیشن لیڈر کو نوبل انعام ملنے پر وینزویلا کا غیرمعمولی اقدام,ناروے میں سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان

وینزویلا نے ناروے میں سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ اقدام اپوزیشن لیڈر ماریہ کورینا کو نوبل امن انعام ملنے کے بعد کیا گیا جنہیں اوسلو میں 2025 کا نوبل امن انعام دیا گیا تھا۔ وزارت خارجہ ناروے کا کہنا ہے کہ وینزویلا نے سفارتخانہ بند کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہم اختلافات کے باوجود مکالمہ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق نارویجن وزارت خارجہ نے واضح کیا نوبل کمیٹی ایک آزاد ادارہ ہے۔ وینزویلا نے آسٹریلیا میں بھی سفارتخانہ بند کرنے کا فیصلہ کیا جب کہ وینزویلا حکومت نے برکینا فاسو اور زمبابوے میں 2 نئے سفارتخانے کھولنےکا اعلان کیا ہے۔ وینزویلا میں جمہوریت کی جدودجہد پر ملنے والا عالمی نوبل انعام ماریا کورینا نے امریکی صدر ٹرمپ اور وینزویلا کے عوام کے نام کرنے کا اعلان کر دیا۔ ماریاکورینا نے بیان میں کہا کہ نوبل انعام وینزویلا کے مظلوم عوام اور صدرٹرمپ کے نام کرتی ہوں کیونکہ صدر ٹرمپ نے ہماری آزادی کی تحریک میں فیصلہ کن کردار ادا کیا ہے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments