International

’آپ کی کتنی بیگمات ہیں؟‘شامی صدر کےمزاحیہ سوال پرٹرمپ کااحمد شرح کوبیش قیمت پرفیوم کاتحفہ

’آپ کی کتنی بیگمات ہیں؟‘شامی صدر کےمزاحیہ سوال پرٹرمپ کااحمد شرح کوبیش قیمت پرفیوم کاتحفہ

شامی صدر احمد الشرع کی گذشتہ پیر کو امریکہ آمد اور وائٹ ہاؤس کا تاریخی دورہ عالمی توجہ کا مرکز بن گیا، کیونکہ یہ پہلا موقع تھا جب کسی شامی صدر نے وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔ تحائف کا تبادلہ اور خوشگوار گفتگو عالمی میڈیا نے دورے کی تمام تفصیلات کو نمایاں طور پر پیش کیا۔ صدر کے استقبال سے لے کر میڈیا سے گفتگو اور امریکی سرزمین پر مقیم شامی برادری سے ملاقات تک شامی صدر کے ہر ایونٹ کو بھرپور کوریج دی گئی۔ اسی دوران ایک ویڈیو کلپ نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے شامی ہم منصب کو عطر تحفے میں دیتے اور اس کی خصوصیات بیان کرتے نظر آئے۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ٹرمپ نے صدر احمد الشرع اور ان کے ہمراہ موجود وزیر خارجہ الشیبانی پر عطر چھڑکا اور بتایا کہ یہ نہایت اعلیٰ معیار کا پرفیوم ہے۔ اس موقع پر ٹرمپ نے خوش مزاجی سے کہا کہ “یہ دوسری بوتل آپ کی اہلیہ کے لیے ہے، ویسے آپ کی کتنی بیویاں ہیں؟” تو صدر الشرع نے مسکراتے ہوئے جواب دیا “صرف ایک” ۔ ان کی اہلیہ لطیفہ الدروبی، جو اکثر ان کے ساتھ سرکاری تقریبات میں دیکھی جاتی ہیں۔ بعد ازاں منظر مزید دلچسپ ہو گیا جب احمد الشرع نے ٹرمپ کو وہ تحائف دکھائے جو وہ شام سے لائے تھے، جن میں دنیا کی پہلی ابجد، پہلا تاریخی مہر، پہلی موسیقی کی دُھن اور پہلا کسٹم ٹیرف شامل تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک خاص تحفہ امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کے لیے ہے۔ اسی موقع پر احمد الشرع نے ہنستے ہوئے ٹرمپ سے پوچھا "آپ کی کتنی بیویاں ہیں؟" جس پر ٹرمپ نے جواب دیا، "فی الحال تو صرف ایک" ہی ہے جس پر دونوں رہنما ہنس پڑے۔ بعد ازاں صدر احمد الشرع نے "فاکس نیوز" کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ٹرمپ نے انہیں اپنی انتخابی مہم کی مشہور سرخ ٹوپی "Make America Great Again" تحفے میں دی۔ اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب ابراہیم علبي کے مطابق دونوں صدور کے درمیان یہ لمحات بالکل غیر رسمی اور دوستانہ نوعیت کے تھے، سرکاری پروٹوکول کے تحت نہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ امریکی صدر نے اپنے شامی ہم منصب کو وائٹ ہاؤس کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کرایا۔ یہ دورہ اپنی نوعیت کا پہلا موقع تھا جب کسی شامی صدر نے وائٹ ہاؤس کا قدم رکھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں رہنماؤں کی پہلی ملاقات چھ ماہ قبل سعودی عرب میں ہوئی تھی۔ امریکی وزارت خزانہ نے اس موقع پر اعلان کیا کہ وہ شام پر عائد بعض پابندیوں میں نرمی کا سلسلہ جاری رکھے گی اور "سیزر ایکٹ 2019ء" کے تحت دیے گئے استثنا کو 180 دن کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے ملاقات کے دوران احمد الشرع کو “انتہائی مضبوط قائد” اور “پُرعزم شخصیت” قرار دیتے ہوئے موجودہ حالات میں ان کے کردار کو سراہا۔ یہ ملاقات اور تحفوں کا تبادلہ امریکی سیاسی حلقوں میں بھی علامتی طور پر نہایت اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments