National

اوڈیشہ سے راجیہ سبھا کی رکن ممتا موہنتا بی جے پی میں شامل

اوڈیشہ سے راجیہ سبھا کی رکن ممتا موہنتا بی جے پی میں شامل

نئی دہلی، 01 اگست : اوڈیشہ سے راجیہ سبھا کی رکن ممتا موہنتا نے بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) چھوڑ کر آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کر لی۔ بی جے پی کے مرکزی دفتر میں مسز موہنتا نے پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور ایم پی ارون سنگھ، اوڈیشہ کے انچارج وجے پال سنگھ تومر، ایم پی پردیپ پانیگرہی، ایم پی مسز انیتا شوبھادرشنی، مسز مالویکا کیسری دیو اور ایم پی اننت نائک کی موجودگی میں بی جے پی کی رکنیت لی۔ بی جے پی خاندان میں مسز موہنتا کا خیرمقدم کرتے ہوئے مسٹر ارون سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم مسٹر مودی کی قیادت میں بی جے پی نے اوڈیشہ میں مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنائی۔ مسٹر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت اور وزیر اعلیٰ موہن چرن مانجھی کی قیادت میں ڈبل انجن والی حکومت اوڈیشہ میں کام کر رہی ہے، جس کی وجہ سے اوڈیشہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے ڈی نے اپنے دور اقتدار کے آخری 24 برسوں میں اوڈیشہ کی ترقی کو نظر انداز کیا۔ قبائلیوں اور پسماندہ طبقات کے حقوق کو نظر انداز کیا گیا، اس لیے اوڈیشہ کے لوگوں نے بی جے پی کو فتح دلائی۔ ملک کے لوگوں کو وزیر اعظم مودی کی پالیسیوں اور پروگراموں پر بھروسہ ہے۔ غریبوں کو بااختیار بنانے کے لیے مودی حکومت نے پختہ مکان، پانچ کلو اناج، پینے کا پانی، بیت الخلا، صحت کی سہولیات فراہم کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ موہنتا نے بی جے ڈی مہیلا مورچہ کی صدر رہتے ہوئے میور بھنج میں خواتین کی بہتری کے لیے اہم کام کیا ہے۔ بی جے پی کے نظریہ اور وزیر اعظم مودی کی عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی اسکیموں سے متاثر ہوکر وہ بی جے پی خاندان میں شامل ہوگئی ہیں۔ ان کی بی جے پی میں شمولیت سے پارٹی مضبوط ہوگی۔ بی جے پی اوڈیشہ انچارج مسٹر تومر نے کہا کہ مسز موہنتا اوڈیشہ کے قبائلی علاقے سے ہیں اور ان کی بی جے پی میں شمولیت سے اوڈیشہ میں پارٹی مضبوط ہوگی۔ ان کے اثر و رسوخ سے پارٹی کی پالیسیوں کو تقویت ملے گی اور وہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں جاری ترقی کے سفر کا حصہ بن رہی ہیں۔ بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد مسز موہنتا نے بی جے پی کے صدر جے پی نڈا، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، اوڈیشہ کے وزیر اعلی ماجھی اور مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان کا بی جے پی خاندان کا حصہ بنانے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ وزیر اعظم مودی کے 'ترقی یافتہ ہندوستان' کے تصور کو عملی جامہ پہنانے میں ہر ممکن تعاون کریں گی۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments