Sports

انڈین کرکٹ بورڈ کا ورلڈ کپ جیتنے پر ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے 58 لاکھ ڈالر نقد انعام کا اعلان

انڈین کرکٹ بورڈ کا ورلڈ کپ جیتنے پر ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے 58 لاکھ ڈالر نقد انعام کا اعلان

انڈین کرکٹ بورڈ نے پیر کو آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے پر ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے 57 لاکھ 50 ہزار ڈالر کے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔ میزبان انڈیا نے اتوار کو ممبئی کے ڈی وائی پاٹل سٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میں جنوبی افریقہ کو 52 رنز سے شکست دے کر اپنی تاریخ کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل ویمنز ورلڈ کپ جیتا ہے۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ رقم ’ویمن ٹیم کی خدمات کے اعتراف کے طور پر‘ دی جا رہی ہے اور اسے کھلاڑیوں، معاون عملے اور سلیکٹرز کے درمیان تقسیم کیا جائے گا۔ انڈین ویمن کرکٹ ٹیم جو اس سے قبل سنہ 2005 اور سنہ 2017 میں رنر اپ رہی تھی، نے اپنی تیسری کوشش میں کامیابی حاصل کی۔ انہیں پہلے ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے 44 لاکھ 80 ہزار ڈالر انعامی رقم مل چکی ہے، جو سنہ 2022 میں آسٹریلیا کو ملنے والے 13 لاکھ 20 ہزار ڈالر کے مقابلے میں 239 فیصد زیادہ ہے۔ ویمنز ورلڈ کپ کے اس ایڈیشن میں مجموعی انعامی رقم ایک کروڑ 38 لاکھ 80 ہزار ڈالر رکھی گئی تھی، جو مینز ورلڈ کپ کے کل ایک کروڑ ڈالر کے انعام سے بھی زیادہ تھی۔ انڈیا نے ابتدائی مرحلے میں مشکلات کا سامنا کیا اور تین مسلسل شکستوں کے باوجود سیمی فائنل میں جگہ بنائی، جہاں اس نے سات بار کی چیمپئن آسٹریلیا کو حیران کن انداز میں باہر کر دیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments