کولمبو: بھارت کے سابق کپتان انیل کمبلے نے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کی 61 رنز سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کی حکمتِ عملی پر طنزیہ انداز میں تنقید کی ہے۔ کولمبو میں گزشتہ روز اتوار 15 فروری کو کھیلے گئے ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ اے کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے، جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 18 اوورز میں 114 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ انیل کمبلے نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے اسپنر عثمان طارق کو دیر سے بولنگ پر لانے کے فیصلے پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ”ہم نے عثمان طارق پر کافی توجہ دی، لیکن وہ 11ویں اوور میں بولنگ کے لیے آئے، اس وقت تک بھارت کافی آگے نکل چکا تھا، یہاں شاید حکمتِ عملی پر مزید غور کرنے کی ضرورت تھی۔“ کمبلے نے مزید کہا کہ پاکستان کی ٹیم کو معیار کے لحاظ سے بھارت پر برتری حاصل نہیں تھی، خاص طور پر سینئر کھلاڑیوں کی فارم باعثِ تشویش رہی۔ انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی ان کے بہترین بولر ہیں، لیکن بھارت کے خلاف حالیہ میچوں میں وہ اپنی بہترین فارم میں نظر نہیں آئے۔ وہ اس معیار کے قریب بھی نہیں تھے۔ شاداب خان جب ٹیم میں آئے تو انہیں ایک ایسے بولر کے طور پر دیکھا جاتا تھا جو بیٹنگ بھی کر سکتے ہیں، لیکن اب معاملہ الٹ ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی اس شکست کے بعد ٹیم کی حکمتِ عملی اور کھلاڑیوں کی فارم پر سوالات اٹھنا شروع ہو گئے ہیں، جبکہ بھارت نے ایک بار پھر روایتی حریف کے خلاف اپنی برتری ثابت کر دی۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی