جنوبی افریقہ کی اداکارہ اور مصنفہ تھانیا وور خود کو ’کرکٹ نرڈ‘، یعنی کرکٹ کے تئیں خود کو جنونی قرار دیتی ہیں۔ خاتون کرکٹ عالمی کپ میں ہندستان کے ہاتھوں جنوبی افریقی ٹیم کی شکست سے وہ مایوس ہیں، لیکن ہندستان کو چمپئن بننے کا حقدار بھی قرار دیتی ہیں۔ فائنل مقابلے کے بعد انھوں نے ہندوستانی ٹیم کو مبارکباد بھی پیش کی، لیکن ایک ویڈیو پیغام میں انھوں نے ہندستان کی جیت کے پیچھے موجود ’وجہ‘ کو اپنے الفاظ میں ظاہر کیا۔ انھوں نے بتایا کہ جنوبی افریقی ٹیم کو وہ نہیں ملا، جو ہندوستانی ٹیم کو حاصل ہوا۔ دراصل ان کا اشارہ جنوبی افریقہ کے سابق مرد کرکٹرس کی طرف تھا، جن میں سے کسی نے بھی خاتون ٹیم کی حوصلہ افزائی نہیں کی۔ دوسری طرف ہندوستانی ٹیم کے کچھ مایہ ناز کھلاڑی اسٹیڈیم میں ہندوستانی خاتون ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے موجود تھے۔ تھانیا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’انسٹاگرام‘ پر شیئر ایک ویڈیو پیغام میں ہندوستانی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کی جیت طے تھی، آپ اس جیت کے حقدار تھے، کیونکہ آپ کا ہی بول بالا تھا، آپ کے مرد ٹیم کے کرکٹرس آپ کو سپورٹ کرنے کے لیے وہاں موجود تھے، لیکن ہماری طرف سے کوئی نہیں تھا۔‘‘ ویڈیو میں تھانیا نے ہنوستانی کرکٹ شائقین کی بھرپور تعریف کی ہے۔ وہ کہتی نظر آتی ہیں کہ ’’انڈیا، تم نے یہ عالمی کپ جیت لیا ہے۔ تمھیں میری مبارکباد مل رہی ہے، بس کچھ منٹ مجھے دو، کیونکہ پہلے میں بتانا چاہتی ہوں کہ ایسا کیوں ہے۔ اس کی بھی وجہ ’تم‘ ہو۔‘‘ ویڈیو میں آگے انھوں نے ہندوستانی کرکٹ شیدائیوں کی توانائی اور جوش کی تعریف کی۔ پھر انھوں نے بتایا کہ کس طرح سچن تندولکر، روہت شرما اور وی وی ایس لکشمن جیسے مشہور کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم میں پہنچ کر خاتون ٹیم کا حوصلہ بڑھایا۔ تھانیا نے افسوس ظاہر کیا کہ جنوبی افریقہ میں ایسی حمایت نظر نہیں آئی۔ وہ سوال اٹھاتی ہیں کہ ’’جنوبی افریقہ سے کون آیا؟ ہمارے پرانے کرکٹ کھلاڑی کہاں تھے؟ کیا یہ ایونٹ ان کے لیے اتنا بڑا نہیں تھا؟‘‘ اپنے ملک کے رویہ کی سخت تنقید کرتے ہوئے تھانیا کا درد بھی چھلکتا ہے۔ وہ کہتی ہیں ’’جب بڑے کھلاڑی (حوصلہ بڑھانے) نہیں آئے، تو کیا وہ یہ سوچ رہے تھے کہ ہماری ٹیم ہار جائے گی؟ کیا یہی پیغام وہ دینا چاہتے تھے؟‘‘ ہندوستانی کرکٹ شیدائیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’آپ لوگوں نے اس کھیل کو اپنی زندگی بنا لیا ہے۔ یہ آپ کا ناشتہ، ظہرانہ اور عشائیہ ہے۔ آپ اس عالمی کپ کے فاتح ہیں، اور آپ اس کے پوری طرح حقدار ہیں۔‘‘
Source: social media
								مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
								پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
								پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
								’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
								ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
								خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
										مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
										پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
										پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
										’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
										ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
										خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
										ہندستان نے پاکستان کو دی کراری شکست
										سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی