Sports

انڈیا کو شکست دے کر پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ کا چیمپئن بن گیا

انڈیا کو شکست دے کر پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ کا چیمپئن بن گیا

انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے انڈیا کو 191 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ اتوار کو آئی سی سی اکیڈمی دبئی میں پاکستان کے 348 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انڈیا کی ٹیم 27ویں اوور میں 156 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستانی کھلاڑیوں کی عمدہ پرفارمنس نے انڈیا کو جیت سے دور کر دیا، پاکستان کی جانب سے سمیر منہاس نے 172 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ علی رضا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ انڈیا کے بولنگ آرڈر کے بعد بیٹنگ لائن بھی ناکام ہو گئی، اس کے چھ کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکے۔ اس سے قبل انڈیا نے ٹاس جیت کر بولنگ کا انتخاب کیا تو پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز بنائے تھے۔ انڈیا کی جانب سے سب دیپیش دیویندرن 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ان کے علاوہ ویبھَو سوریہ ونشی، 26، کھِلان پٹیل 19، ایرون جارج 16، ابھیگیان کنڈو 13، ویدانت تریویدی نو، کنشک چوہان نو، ویہان ملہوترا سات، ہینل پٹیل چھ، کشن سنگھ تین آیوش مہترے نے دو رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے علی رضا نے چار، محمد صائم، عبدالسبحان اور حذیفہ احسن نے دو دو وکٹیں حاصل کی۔ پاکستان کی جانب سمیر منہاس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 17 چوکوں اور نو چھکوں کی مدد سے 172 رنز کی اننگز کھیلی جس میں وہ 103 رنز بھی شامل تھے جو انہوں نے محض 71 گیندوں پر بنائے۔ ان کے علاوہ حمزہ ظہور 18، عثمان خان 35، احمد حسین 56، فرحان یوسف 19، محمد شایان سات، عبدالسبحان دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ حذیفہ احسن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ یاد رہے پاکستان 19 دسمبر کو سیمی فائنل میں بنگلہ دیشن کو ہرایا تھا۔ دبئی میں ہی ہونے والے اس میچ میں بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی اور 122 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔ اس سے قبل انڈیا دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا کو ہرا فائنل میں پہنچا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments