دبئی: ایشیا کپ کا آغاز ہوا ہی تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک بڑا دھچکہ لگا۔ ٹیم کے کپتان سلمان آغا گردن کے پٹھوں کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے جس کے باعث انہیں نیک بریس پہننا پڑا اور وہ پریکٹس سیشنز سے دور ہوگئے۔ اس اچانک انجری نے ٹیم مینجمنٹ کو تشویش میں ڈال دیا ہے کیونکہ اتوار کو پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہائی وولٹیج میچ ہونے والا ہے۔ اس سے پہلے پاکستان کو 12 ستمبر کو عمان کے خلاف میدان میں اترنا ہے لیکن یہ تاحال واضح نہیں کہ سلمان اس میچ میں کھیل پائیں گے یا نہیں۔ البتہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے وضاحت کی ہے کہ انجری سنگین نوعیت کی نہیں اور محض احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ سلمان اہم میچوں سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے۔ سلمان آغا کو اس وقت ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے جب بابر اعظم اور محمد رضوان جیسے سینئر کھلاڑی ٹیم سے الگ ہوگئے۔ کوچ مائیک ہیسن کی نگرانی میں ٹیم نئے عزم کے ساتھ کھیل رہی ہے۔ ٹیم میں فخر زمان جیسا تجربہ کار بیٹسمین بھی موجود ہے جو اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ ٹورنامنٹ سے قبل پریس کانفرنس میں سلمان اغاؑ نے کہا کہ ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے اور سب کھلاڑی پرجوش ہیں۔ بھارت کو فیورٹ قرار دینے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ “ٹی20 کرکٹ میں کوئی ٹیم فیورٹ نہیں ہوتی، ایک دو اوورز میں میچ کا نقشہ بدل سکتا ہے۔” پاکستان نے ایشیا کپ سے قبل یو اے ای میں منعقدہ مکونہ سیریز کے فائنل میں افغانستان کو 75 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ ایشیا کپ کے گروپ مرحلے میں پاکستان کا مقابلہ بھارت، عمان اور یو اے ای سے ہوگا۔
Source: social media
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی
میسی کے انٹرنیشنل کیریئر کا اختتام قریب، 4 ستمبر کو آخری ہوم میچ ہونے کا امکان
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
سہ ملکی سیریز: پاکستان نے امارات کو ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
دوسرا ون ڈے، سری لنکا نے زمبابوے کیخلاف میچ اور سیریز جیت لی
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی
میسی کے انٹرنیشنل کیریئر کا اختتام قریب، 4 ستمبر کو آخری ہوم میچ ہونے کا امکان
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا