پاکستان کے سابق سٹار بولر وسیم اکرم نے پاکستان اور انڈیا کر کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ وہ اتوار کو ایشیا کپ ٹی20 میچ میں مقابلے کے دوران شور شرابے کو نظرانداز کر کے کھیل سے لطف اُٹھائیں۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دبئی میں ہونے والا گروپ اے کا میچ دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں اور شائقین کے لیے اس لیے بھی زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ہے کہ پاکستان اور انڈیا کے چار ماہ قبل مئی میں محدود پیمانے پر جنگ ہوئی تھی۔ حالیہ لڑائی سے جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسیوں کے درمیان تعلقات دہائیوں میں انتہائی خراب سطح پر آ چکے ہیں۔ انڈیا میں پاکستان سے کرکٹ میچ کے بائیکاٹ کے مطالبات سامنے آئے تھے تاہم بورڈ حکام نے اس پر توجہ نہیں دی۔ دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان ممبئی میں سنہ 2008 میں ہونے والے حملوں کے بعد سے کوئی بھی دو طرفہ سیریز میں نہیں کھیلی گئی۔ انڈیا نے ممبئی حملوں کا الزام پاکستان کے عسکریت پسندوں پر لگایا گیا تھا۔ اپنے دور کے سوئنگ لیجنڈ بولر وسیم اکرم نے اے ایف پی کو میچ کے بارے میں بتایا کہ ’لطف اٹھائیں، یہ کرکٹ کا کھیل ہے۔‘ ممکنہ طور پر اس ٹی20 ٹورنامنٹ میں دونوں ممالک کے درمیان تین میچز کھیلے جا سکتے ہیں۔ وسیم اکرم نے کھلاڑیوں سے کہا کہ ’کرکٹ کے علاوہ ہر چیز کو بھول جائیں۔ ایک ٹیم جیتے گی اور ایک ٹیم ہارے گی۔‘ اُن کا کہنا تھا کہ ’اگر آپ میچ جیت جاتے ہیں تو بس اس لمحے کا لطف اٹھائیں۔ دباؤ آئے گا، اس سے لطف اندوز ہوں اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں کیونکہ یہ صرف ایک کھیل ہے۔ یہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے لیے اور دونوں طرف کے شائقین کے لیے۔‘ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں 25 ہزار تماشائیوں کے اس میچ کو دیکھنے کے لیے آنے کی توقع ہے۔ وسیم اکرم نے یاد کیا کہ کس طرح وہ اپنے 19 سالہ بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کے دوران اس طرح کے دباؤ کے حالات میں کھیلتے رہے۔
Source: social media
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی
میسی کے انٹرنیشنل کیریئر کا اختتام قریب، 4 ستمبر کو آخری ہوم میچ ہونے کا امکان
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
سہ ملکی سیریز: پاکستان نے امارات کو ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
دوسرا ون ڈے، سری لنکا نے زمبابوے کیخلاف میچ اور سیریز جیت لی
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی
میسی کے انٹرنیشنل کیریئر کا اختتام قریب، 4 ستمبر کو آخری ہوم میچ ہونے کا امکان
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا