آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے کرارا طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا بمقابلہ پاکستان ایسے ہی ہے جیسے زمین اور آسمان ہوتے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں پاکستان کو پھر سے بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست ہوئی ہے، گرین شرٹس کی نہ لڑنے کی روش اور سینئر کرکٹرز کی نہایت خراب پرفامنس دیکھ کر نہ صرف شائقین کرکٹ بلکہ سابق کرکٹرز کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوگیا ہے۔ اکثر و بیشتر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنانے والے سابق کرکٹر نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کی عبرتناک شکست کے بعد پاکستان کی کرکٹ کو زمین سے تشبیح دی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بھارت کے سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے کہا کہ بھارت بمقابلہ پاکستان کرکٹ ایسے ہی ہیں جیسے آسمان اور زمین ہو۔ دیگر کرکٹرز کے علاوہ اس شرمناک شکست پر محمد یوسف نے بھی پاکستان ٹیم کے نام نہاد بڑے پلیئرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انھیں ٹیم سے باہر کرکے نئے پلیئرز کو موقع دیا جائے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے محمد یوسف نے لکھا کہ شاہین، بابر اور شاداب کا وقت ختم ہوگیا، پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو کمزور ٹیموں کے خلاف خالی جیت کی نہیں بلکہ نئے پرفارمرز کی ضرورت ہے۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی