دبئی : اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فٹ رہا تو انشا اللہ اپنے گولز کی تعداد ایک ہزار کر لوں گا۔ عالمی شہرت یافتہ لیجنڈری فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے جب سے سعودی عرب میں سکونت اختیار کی ہے، وہ نہ صرف یہاں کی بود وباش اپنانے لگے ہیں بلکہ رائج عربی الفاظ کا بھی گاہے بگاہے استعمال کرتے نظر آتے ہیں۔ پرتگالی اسٹار جنہوں نے مسلسل تیسری بار مشرق وسطیٰ کے بہترین فٹبالر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ دبئی میں ایوارڈز تقریب میں اعزاز حاصل کرنے کے بعد انہوں نے اپنے مستقبل کے عزائم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ فٹ رہے اور انجرڈ نہ ہوئے تو انشا اللہ اپنے گولز کی تعداد ایک ہزار کر لیں گے۔ چالیس سالہ رونالڈو کا کہنا تھا کہ بڑھتی عمر کے ساتھ ان کا مزید کھیلنا بہت مشکل ہے لیکن میرا جذبہ بلند ہے اور میں مزید کھلینے کے لیے تیار ہوں۔ اسٹار فٹبالر نے کہا کہ اس سے قطع نظر کہ مڈل ایسٹ میں کھیلوں یا یورپ میں، میں فٹبال کھیلنا، گولز کرنا اور ٹرافیز جیتنا پسند کرتا ہوں۔ اگر انجری نہ ہوئی تو میں ایک ہزار گول ضرور کروں گا، انشاءاللہ۔ سال 2025 کے دوران رونالڈو نے تمام مقابلوں میں مجموعی طور پر 40 گول اسکور کیے، جو ان کی شاندار فارم اور مستقل کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کریم بنزیما، سالم الدوسری اور ریاض محرز جیسے نمایاں کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑا۔ وہ اس وقت سعودی عرب کے معروف کلب النصر کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ان کا معاہدہ 2027 کے وسط تک جاری رہے گا۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی