Sports

انڈر-19 ورلڈ کپ:ایرن جارج کی سنچری، ہندستان انڈر-19 فائنل میں داخل

انڈر-19 ورلڈ کپ:ایرن جارج کی سنچری، ہندستان انڈر-19 فائنل میں داخل

ہرارے ، 04 فروری : سلامی بلے باز ایرن جارج (115) کی شاندار سنچری اور ویبھو سوریہ ونشی (68) و کپتان آیوش مہاترے (62) کی جارحانہ نصف سنچریوں کی بدولت ہندستان انڈر-19 نے بدھ کے روز افغانستان کو سات وکٹوں سے شکست دے کر انڈر-19 ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ افغانستان نے فیصل شینوزادہ (110) اور عزیراللہ (ناٹ آ¶ٹ 101) کی عمدہ سنچریوں کی مدد سے دوسرے سیمی فائنل میں 4 وکٹوں پر 310 رنز کا مضبوط اسکور بنایا، تاہم ہندوستانی بلے بازوں نے ہدف کو آسان بنا دیا۔ فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا، جس نے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔ پلیئر آف دی میچ ایرن جارج نے 104 گیندوں پر 115 رنز کی اننگز میں 15 چوکے اور 2 چھکے لگائے ۔ سوریہ ونشی اور جارج نے پاور پلے میں 90 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کرکے ہندوستان کو جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ سوریہ ونشی نے 33 گیندوں پر 68 رنز کی برق رفتار اننگز میں 9 چوکے اور 4 چھکے جڑے ۔ کپتان مہاترے نے بھی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 59 گیندوں پر 62 رنز بنائے ، جس میں 5 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے ۔ ہندوستان نے 41.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنا کر آسان فتح حاصل کی اور انڈر-19 ورلڈ کپ کی تاریخ کا ریکارڈ ہدف عبور کیا۔ اس سے قبل افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ عثمان اور خالد احمدزئی نے پہلے وکٹ کے لیے 53 رنز جوڑے ۔ 13ویں اوور میں دیپیش دیویندرن نے خالد احمدزئی کو آ¶ٹ کرکے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ احمدزئی نے 39 گیندوں پر 31 رنز بنائے ، جس میں 4 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ تیسرے نمبر پر آنے والے فیصل شینوزادہ نے عثمان کے ساتھ اننگز سنبھالی اور دوسرے وکٹ کے لیے 64 رنز کی شراکت قائم کی۔ 25ویں اوور میں کنشک چوہان نے عثمان سعادت کو آ¶ٹ کیا، جنہوں نے 70 گیندوں پر 39 رنز بنائے ۔ فیصل شینوزادہ اور عزیراللہ کے درمیان تیسرے وکٹ کے لیے 148 رنز کی اہم شراکت ہوئی۔ 46ویں اوور میں دیپیش دیویندرن نے شینوزادہ کو آ¶ٹ کرکے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ شینوزادہ نے 93 گیندوں پر 15 چوکوں کی مدد سے 110 رنز بنائے ۔ 49ویں اوور میں کنشک چوہان نے عزیزاللہ (12) کو آ¶ٹ کرکے اپنی دوسری وکٹ حاصل کی۔ افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں پر 310 رنز کا مضبوط اسکور بنایا۔ عزیراللہ نے 86 گیندوں پر 12 چوکے اور 2 چھکے لگاتے ہوئے ناٹ آ¶ٹ 101 رنز بنائے جبکہ عبدالعزیز 7 رنز کے ساتھ ناٹ آ¶ٹ رہے ۔ ہندستان کی جانب سے دیپیش دیویندرن اور کنشک چوہان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments