Sports

انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان نے زمبابوے کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان نے زمبابوے کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

انڈر 19 ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کی جانب سے دیا جانے والا 129 رنز کا ہدف 142 گیند پہلے 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سمیر منہاس نے 74 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، احمد حسین نے 24 اور عثمان خان نے 26 رنز بنائے۔ زمبابوے انڈر 19 کی جانب سے مائیکل بلیگنوٹ اور پناشے نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل پاکستانی بولرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت میزبان زمبابوے 35.5 اوورز میں 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ نیتھ نیل کے 59 رنز کے علاوہ کوئی بیٹر وکٹ پر نہ ٹھہر سکا، کپتان سمبراشی ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی جانب سے علی رضا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عبدالسبحان، محمد صیام اور مومن قمر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments