انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے پہلی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ہرارے میں کھیلے گئے انڈر 19 ورلڈ کپ کے 12ویں میچ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کی جانب سے دیا جانے والا 188 رنز کا ہدف باآسانی 43.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ عثمان خان نے 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، احمد حسین 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ علی حسان 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سمیر منہاس نے 28 رنز بنائے، کپتان فرحان یوسف 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے اولی جونز اور منوسرسوت نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 48.1 اوورز میں 187 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ تھامس نائٹ 37، فنلے جونز 33 اور اولی جونز 30 رن کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔ پاکستان کی جانب سے علی رضا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 37 رنز کے عوض 4 جبکہ مومن قمر نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ واضح رہے کہ پاکستان کو پہلے میچ میں انگلینڈ نے شکست دی تھی۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

ہندستان نے پاکستان کو دی کراری شکست
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی