Sports

انڈر 19 ورلڈ کپ: انڈیا اور بنگلہ دیش کے کپتانوں نے بھی ہاتھ نہیں ملایا

انڈر 19 ورلڈ کپ: انڈیا اور بنگلہ دیش کے کپتانوں نے بھی ہاتھ نہیں ملایا

زمبابوے میں جاری انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں انڈیا اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری کشیدگی اس وقت عالمی سطح پر نمایاں ہو گئی جب ٹاس کے موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے روایتی مصافحے سے گریز کیا۔ سنیچر کو بلوائیو میں انڈیا کے کپتان آیوش مہاترے اور بنگلہ دیش کے نائب کپتان زواد ابرار نے ٹاس سے قبل ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملایا، جو دونوں ممالک کے درمیان موجود تناؤ کی واضح علامت سمجھا جا رہا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بنگلہ دیش کے کپتان عزیز الحق حکیم پلیئنگ الیون میں شامل ہونے کے باوجود ٹاس کے لیے میدان میں نہیں آئے اور ان کی جگہ نائب کپتان زواد ابرار نے ٹیم کی نمائندگی کی۔ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہونے والے میچ میں ابرار نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور کہا کہ بلاوایو کی وکٹ نم ہے، جس کا فائدہ ابتدائی اوورز میں اٹھایا جا سکتا ہے۔ اگرچہ ٹاس کے دوران وکٹ اور ٹیم کمبی نیشن پر ہونے والی گفتگو پیشہ ورانہ رہی، تاہم مصافحے کا نہ ہونا سب سے زیادہ توجہ کا باعث بنا۔ کرکٹ میں مصافحے سے گریز کرنے کا یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے۔ یہ رویہ اس سے قبل 2025 ایشیا کپ اور ویمنز ورلڈ کپ میں بھی دیکھا گیا تھا، جہاں انڈیا کی ٹیموں نے سیاسی اختلافات کے باعث پاکستان کی ٹیموں سے مصافحہ نہیں کیا تھا۔ اب یہی طرزِ عمل بنگلہ دیش کے خلاف بھی سامنے آیا ہے جسے دونوں ممالک کے درمیان حالیہ سفارتی اختلافات سے جوڑا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے تعلقات اس وقت دباؤ کا شکار ہیں، جن کی وجہ آئی پی ایل میں چند بڑے کھلاڑیوں کے معاہدوں کی منسوخی اور آئندہ ٹی20 ورلڈ کپ کے وینیو پر اختلافات ہیں۔ یاد رہے کہ انڈیا کی جانب سے بنگلہ دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائڈرز سے نکال دیا گیا تھا۔ اس کے بعد بنگلہ دیش نے رواں برس انڈیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈ کپ میں انڈیا میں جا کر کھیلنے سے سیکورٹی وجوہات کی بناہ پر انکار کر دیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments