Sports

انڈر 19 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے پاکستان کو 37 رنز سے شکست دے دی

انڈر 19 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے پاکستان کو 37 رنز سے شکست دے دی

انڈر 19 ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 37 رنز سے شکست دے دی۔ ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 211 رنز کے تعاقب میں پاکستان انڈر 19 ٹیم 46.3 اوورز میں 174 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان فرحان یوسف کی 65 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، مومن قمر 19 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ حذیفہ احسان 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، عبدالسبحان 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سمیر منہاس 10، محمد شایان 7 اور عثمان خان 6 رنز بناسکے۔ انگلینڈ کی جانب سے ایلکس گرین، جیمز مینٹو اور رالفی البرٹ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments