دبئی 14 دسمبر: ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ کے گروپ اے کے یک طرفہ مقابلے میں ہندوستان نے اپنے روایتی حریف پاکستان کو کرکٹ کے میدان میں 90 رنز کے بھاری فرق سے شکست دے کر شائقین کرکٹ کو دنگ کر دیا! یہ میچ شائقین کے لیے ایک یادگار لمحہ بن گیا، جہاں ہر گیند، ہر شاٹ اور ہر وکٹ نے اس شاندار فتح کی داستان رقم کی۔ ہندستانی ٹیم کی زبردست کارکردگی اور عزم نے حریف ٹیم پر حاوی ہو کر میدان میں چھا جانے کا موقع فراہم کیا۔ ایرون جارج (85) کی شاندار بیٹنگ اور پھر کنشک چوہان (46 رنز اور 3 وکٹیں) اوردیپیش دیویندرن (3 وکٹیں) کی آل را¶نڈ کارکردگی نے ہندستان کی فتح کو یقینی بنایا۔ بارش کے سبب ٹاس تاخیر کا شکار ہوا اور میچ 49 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا ۔ ہندستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 240 رنز بنائے ، جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 150 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو عارضی طور پر صحیح ثابت ہوا۔ ہندوستانی اننگز کا آغاز اچھا نہیں رہا اور محض 29 کے اسکور پر اوپنر ویبھو سوریہ ونشی (5) اپنا وکٹ محمد صیام کے حوالے کر گئے ۔ کپتان آیوش مہاترے 25 گیندوں پر تیز 38 رنز بنا کر محمد صیام کا دوسرا شکار بنے ۔ تاہم، ایک اینڈ پرایرون جارج جمے رہے اور انہوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ جارج نے 88 گیندوں پر 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 85 رنز کی متاثر کن اننگز کھیلی۔ ان کے آ¶ٹ ہونے کے بعد، کنشک چوہان نے نچلے آرڈر میں کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے 46 گیندوں پر دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے قیمتی 46 رن بنائے ۔ ہندستانی ٹیم 47ویں اوور کی پہلی گیند پر 240 کے مجموعی سکور پر آل آ¶ٹ ہوگئی اور پاکستان کو 241 رنز کا ہدف دیا۔ عبدالسبحان اور محمد صیام نے تین تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شفیق نے دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ 241 رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم کی شروعات انتہائی مایوس کن رہی۔ صرف 30 کے اسکور پر اس کے ابتدائی چار کھلاڑی آ¶ٹ ہو چکے تھے ۔ دیپیش دیویندرن نے زبردست آغاز کرتے ہوئے سمیر منہاس (9)، علی حسن بلوچ (0) اور احمد حسین (4) کو شکار بنایا۔ 14ویں اوور میں کنشک چوہان نے عثمان خان (16) کو آ¶ٹ کر کے پاکستان کی کمر توڑ دی۔ بحران کے وقت، کپتان فرحان یوسف اورحذیفہ احسن نے پانچویں وکٹ کے لیے 47 رنز کی شراکت قائم کر کے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ تاہم، کپتان فرحان یوسف (23) کا شکار ویبھو سوریہ ونشی نے کیا جس کے بعد پاکستانی ٹیم دوبارہ دبا¶ میں آ گئی۔ صرف حذیفہ احسن نے ایک اینڈ پر جرات کا مظاہرہ کیا اور 83 گیندوں پر 70 رنز کی شاندار مزاحمتی اننگز کھیلی، لیکن انہیں 39ویں اوور میں کنشک چوہان نے آ¶ٹ کر دیا۔ آخر میں، پاکستانی ٹیم 41.2 اوورز میں صرف 150 رنز بنا کر آل آ¶ٹ ہو گئی اور ہندوستان نے یہ مقابلہ 90 رنز سے جیت لیا۔ ہندوستانی ٹیم نے بیٹنگ اور بالنگ دونوں شعبوں میں پاکستان کے خلاف اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف اپنے گروپ میں اپنی پوزیشن مضبوط کی بلکہ انڈر 19 کرکٹ میں اپنی برتری بھی برقرار رکھی۔خیال رہے کہ ایونٹ میں ہندوستان نے اپنی مہم کا آغاز کرتے ہوئے یو اے ای کے خلاف 433 رنز بنائے ، ہندوستانی بلے باز وئبھو¿ سوریہ ونسھی کی شاندار سنچری نے ٹیم کو یہ مضبوط مجموعہ بنانے میں مدد دی، یو اے ای صرف 199 رنز پر محدود رہی اور ہندوستان کو 234 رنز سے فتح ملی جب کہ پاکستان نے بھی ٹورنامنٹ کا آغاز کا شاندار انداز میں کیا تھا، ملائیشیا کیخلاف میچ میں سمیر منہاس نے ناقابل شکست سنچری بنائی اور پاکستان کو 345 رنز تک پہنچایا، جواب میں پاکستانی بالرز نے ملائیشیا کو صرف 48 رنز پر محدود کرکے 297 رنز کی فتح حاصل کی تھی۔لیکن پاکستان کے خلاف مجموعی کارکردگی کے باعث ہندوستان نے دونوں شعبوں میں اپنی فوقیت منوائی۔" ۔اس فتح کے ساتھ ہندستان کی ٹیم گروپ مرحلے میں اپنی پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے ۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی