انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے فائنل کےلیے کوالیفائی کر لیا جہاں فیصلہ کن معرکے میں اس کا مقابلہ بھارت سے ہو گا۔ دبئی میں کھیلے گئے سیمی فائنل نے پاکستان نے بنگلادیش کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے عبرتناک شکست سے دوچار کیا۔ پاکستانی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے اپنے بولرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا اور بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بنگلا دیشی ٹیم کی پہلی وکٹ پانچویں اوور میں 24 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئی ہے۔ رفعت بیگ کو علی رضا نے کپتان فرحان یوسف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا کے اپنی پہلی وکٹ لی۔ انہوں نے 14 رنز بنائے۔ مجموعی اسکور میں بغیر کسی اضافے کے محمد صیام نے 9 رنز کے انفرادی اسکور پر زواد ابرار کو چلتا کیا۔ پاکستانی بولرز کے سامنے حریف بلے باز ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پوری ٹیم 121 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ عبدالسبحان نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ حذیفہ احسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف دو وکٹوں کے نقصان پر ٹاگٹ پورا کر دیا۔ پاکستانی ٹیم نے 122 رنز کا ہدف 63 گیند پہلے حاصل کیا اور فائنل میں جگہ بنا لی۔ سمیر منہاس نے نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 69رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔ بارش کےباعث میچ کو 27 ،27 اوورز تک محدود کیا گیا تھا۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی