Sports

انڈر-19 عالمی کپ: آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 22 رن سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

انڈر-19 عالمی کپ: آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 22 رن سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

ہرارے ، 28 جنوری: اولیور پیک (109) کی شاندار سنچری اور نیتیش سیموئل (58) کی نصف سنچری کے بعد چارلس لاچمنڈ (چار وکٹ) کی قیادت میں گیندبازوں کی عمدہ گیندبازی کی بدولت آسٹریلیا نے بدھ کو انڈر-19 عالمی کپ کے سپر سکس-1 مقابلے میں ویسٹ انڈیز کو 22 رن سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ 315 رن کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے تنیز فرانسس اور زیکری کارٹر کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے 88 رن جوڑ کر ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ فرانسس (27) پہلے وکٹ کے طور پر آ¶ٹ ہوئے ۔ 16ویں اوور میں کارٹر 42 گیندوں پر 64 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ اس کے بعد جوئل اینڈریو (44)، کپتان جوشوا ڈورن (62) اور کنال تیلوکانی (35) نے 48 اوور تک ویسٹ انڈیز کو مقابلے میں بنائے رکھا۔ اس مرحلے پر ٹیم چھ وکٹ پر 285 رن بنا چکی تھی۔ تاہم 49ویں اوور میں گیندبازی کے لیے آئے آرین شرما نے جوناتھن وان لینگ (26) اور آر جے گٹنز (3) کو آ¶ٹ کر کے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ ویسٹ انڈیز مقررہ 50 اوور میں نو وکٹ کے نقصان پر 292 رن ہی بنا سکی اور 22 رن سے میچ ہار گئی۔ اس شکست کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز کی اگلے مرحلے میں پہنچنے کی امیدیں کم ہو گئیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے چارلس لاچمنڈ نے چار وکٹ حاصل کیے ، جبکہ آرین شرما اور ہیڈن شِلر کو دو دو وکٹ ملے ۔ نادن کُورے نے ایک بلے باز کو آ¶ٹ کیا۔ اس سے قبل، آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سات وکٹ پر 314 رن کا مضبوط اسکور بنایا تھا۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے اتری آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے ول ملازوک اور نیتیش سیموئل کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے 73 رن جوڑے ۔ نویں اوور میں آر جے گٹنز نے ول ملازوک کو آ¶ٹ کر کے ویسٹ انڈیز کو پہلی کامیابی دلائی۔ ملازوک نے 30 گیندوں میں آٹھ چوکے اور دو چھکے لگا کر 48 رن بنائے ۔ اسٹیو ہوگن 4 رن بنا کر دوسرے وکٹ کے طور پر آ¶ٹ ہوئے ۔ 28ویں اوور میں وٹل لاج نے نیتیش سیموئل کو آ¶ٹ کر کے تیسری کامیابی حاصل کی۔ نیتیش سیموئل نے 74 گیندوں میں چھ چوکے لگا کر 56 رن کی عمدہ اننگز کھیلی۔ بعد ازاں ایلکس لی ینگ (45)، جیڈن ڈریپر (29) اور آرین شرما (2) آ¶ٹ ہوئے ۔ اننگز کی آخری گیند پر سنچری بنانے والے اولیور پیک رن آ¶ٹ ہو گئے ۔ پیک نے 117 گیندوں میں نو چوکے اور ایک چھکا لگا کر 109 رن بنائے ۔ آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوور میں سات وکٹ کے نقصان پر 314 رن اسکور کیے ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیکیم پولارڈ اور آر جے گٹنز نے دو دو وکٹ حاصل کیں، جبکہ وٹل لاج اور میکا مکینزی کو ایک ایک وکٹ ملی۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments