انڈونیشیا کا آتش فشاں پہاڑ ماؤنٹ لیووٹوبی لاکی پھٹ پڑا، جس سے راکھ کے بادل آسمان کی اونچائیوں میں 10 کلومیٹر بلندی تک دیکھے گئے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آتش فشاں کے دھماکے کے بعد انڈونیشیا کے حکام نے الرٹ لیول بلند ترین درجے پر پہنچا دیا ہے کیوں کہ آتش فشاں پہاڑ ماؤنٹ لیووٹوبی لاکی-لاکی کے پھٹنے سے راکھ کے دھوئیں کا مشاہدہ کافی اونچائی تک دیکھا گیا ہے۔ جیولوجیکل ایجنسی نے بتایا کہ آتش فشاں کی سرگرمیوں میں پیر سے نمایاں اضافہ دیکھا گیا، حکام نے آتش فشاں کے اطراف 6 سے 7 کلومیٹر کے علاقے کو خالی کرالیا ہے۔ قریبی دیہات کے درجنوں افراد کو دھماکوں کے بعد محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا، گزشتہ سال نومبر میں ماؤنٹ لیووٹوبی لاکی کے دھماکے میں 10 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ انڈونیشین جیولوجیکل ایجنسی نے آتش فشاں پہاڑ ماؤنٹ لیووٹوبی لاکی-لاکی کے پھٹنے کے بعد مزید بتایا کہ اس وقت انڈونیشیا میں 120 سے زائد فعال آتش فشاں موجود ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں
سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے پھر ویٹو کردی