International

’انہوں نے میرے بال غائب کر دیے،‘ ٹرمپ کا ٹائم میگزین کے سرورق پر خفگی کا اظہار

’انہوں نے میرے بال غائب کر دیے،‘ ٹرمپ کا ٹائم میگزین کے سرورق پر خفگی کا اظہار

غیر ملکی جریدے ’ٹائم میگزین‘ کی جانب سے اپنے تازہ شمارے کے سرورق پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایسی تصویر شائع کی گئی ہے جس میں اِن کے بال کم نظر آ رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اپنی اس تصویر پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے معروف جریدے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ’تاریخ کی بدترین تصویر‘ ہے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’انہوں نے میرے بال غائب کر دیے اور پھر میرے سر پر کوئی چیز تیرتی ہوئی لگا دی جو کسی چھوٹے سے تاج کی طرح دکھتی ہے، بہت عجیب! مجھے نیچے کے زاویعے سے لی گئی تصاویر کبھی پسند نہیں آئیں، اسے بے نقاب کرنا ضروری ہے، یہ لوگ آخر کرنا کیا چاہتے ہیں؟‘ ٹرمپ نے ٹائم کے مضمون کو تصویر سے ’نسبتاً اچھا‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرورق کی تصویر ’ناقابلِ قبول‘ ہے۔ یاد رہے کہ رواں سال فروری میں بھی ٹرمپ نے ٹائم میگزین پر طنز کیا تھا جب جریدے نے ایلون مسک کی وہ تصویر شائع کی تھی جس میں وہ وائٹ ہاؤس کے ریزولیوٹ ڈیسک پر بیٹھے دکھائی دے رہے تھے۔ ایلون مسک کی اس تصویر پر ٹرمپ نے کہا تھا ’کیا ٹائم میگزین ابھی بھی کاروبار کر رہا ہے؟ مجھے تو معلوم ہی نہیں تھا،‘ ساتھ ہی اُنہوں نے ایلون مسک کی کارکردگی کو بھی سراہا تھا۔ ٹائم میگزین کے تازہ شمارے کا عنوان ’His Triumph‘ (اس کی فتح) ہے جس میں ٹرمپ کو غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے کا اہم اور مرکزی کردار قرار دیا گیا ہے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments