ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی جس کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار ہیں۔ سپر ایٹ مرحلے کے ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 3 گیندیں قبل 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس فتح کے اصل معمار ول جیکس (ناٹ آ¶ٹ 32 رنز اور 2 وکٹیں) اور ریحان احمد (ناٹ آ¶ٹ 19 رنز اور 2 وکٹیں) رہے ، جنہوں نے آخری اوورز میں اپنی برق رفتار بلے بازی سے ہارا ہوا میچ انگلینڈ کی جھولی میں ڈال دیا۔ ول جیکس کو ان کی شاندار آل را¶نڈ کارکردگی پر 'پلیئر آف دی میچ' قرار دیا گیا۔ 160 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا۔ صرف 2 رنز کے مجموعی اسکور پر اوپنر فل سالٹ (2) اور کپتان جوس بٹلر (صفر) پویلین لوٹ گئے ۔ اس مشکل وقت میں ہیری بروک (26) اور جیکب بیتھل (21) نے 48 رنز کی شراکت قائم کر کے اننگز کو سنبھالا۔ درمیانی اوورز میں ٹام بیٹن (33) اور سیم کرن (24) نے اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا، لیکن نیوزی لینڈ کے اسپنر رچن رویندرا نے وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کر کے انگلینڈ کو دبا¶ میں رکھا۔ جب میچ آخری لمحات میں داخل ہوا تو ول جیکس نے 18 گیندوں پر 32 رنز (بشمول 4 چوکے اور ایک چھکا) اور ریحان احمد نے محض 7 گیندوں پر 19 رنز (بشمول 2 چھکے اور ایک چوکا) بنا کر 19.3 اوورز میں ہدف حاصل کر لیا۔انگلینڈ کو آخری 3 اوورز میں 43 رنز درکار تھے اور اس کی 6 وکٹیں گر چکی تھیں۔ لیکن پھر ول جیکس اور ریحان احمد نے جارحانہ بلے بازی کا وہ مظاہرہ کیا جسے 'ڈائنامائٹ' قرار دیا جا رہا ہے ۔ نیوزی لیند کی جانب سے رچن رویندرا نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں لیں، جبکہ میٹ ہنری، لوکی فرگوسن اور گلین فلپس کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ اس سے قبل، نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 159 رنز بنائے ۔ اوپنرز ٹم سیفرٹ (35) اور فن ایلن (29) نے 64 رنز کا ٹھوس آغاز فراہم کیا، لیکن انگلش اسپنرز نے مڈل آرڈر کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ گلین فلپس 39 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ انگلینڈ کے عادل رشید، ول جیکس اور ریحان احمد نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ لیام ڈا¶سن نے ایک کھلاڑی کو آ¶ٹ کیا۔ کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا جانے والا 160 رنز کا ہدف آخری اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ہے۔ ٹام بینٹن 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ول جیکس نے 18 گیندوں پر 32 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، ریحان احمد 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کپتان ہیری بروک 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، فل سالٹ 2 اور جوز بٹلر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندرا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، میٹ ہینری اور لوکی فرگیوسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی