اندور، 19 اکتوبر : ہیتر نائٹ (109) کی شاندار سنچری اور آخری اووروں میں گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت انگلینڈ کی خاتون ٹیم نے اتوار کے روز ویمنز ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے میں ہندستان کو چار رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ 289 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہندستانی ٹیم کی شروعات اچھی نہ رہی۔ تیسرے اوور میں پرتیکا راول (6) آوٹ ہوئیں، جب کہ 10ویں اوور میں ہرلین دیول (24) رن بنا کر پویلین لوٹ گئیں۔ اس کے بعد کپتان ہرمن پریت کور نے اسمرتی مندھانا کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 125 رنز کی شراکت قائم کی۔ 31ویں اوور میں ہرمن پریت 70 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 70 رنز بنا کر آوٹ ہوئیں۔ ہندستان کی امیدیں اسمرتی مندھانا پر تھیں، لیکن لنسی اسمتھ نے انہیں آوٹ کر دیا۔ مندھانا نے 94 گیندوں پر 8 چوکوں کے ساتھ 88 رنز بنائے ۔ 47ویں اوور میں سوفی ایکلسٹن نے دیپتی شرما (50) کو آوٹ کر کے میچ کو مزید دلچسپ بنا دیا۔ہندستانی ٹیم 50 اوور میں 6 وکٹوں پر 284 رنز بنا سکی اور محض 4 رنز سے میچ ہار گئی - یہ ہندوستان کی ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری شکست تھی۔انگلینڈ کی جانب سے نیٹ سیور-برنٹ نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ایکلسٹن، لنسی اسمتھ، لارن بیل اور شارلٹ ڈین نے ایک ایک وکٹ لی۔اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے ۔ ہیتر نائٹ نے 91 گیندوں پر 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جب کہ اوپنر ایمی جونز نے 68 گیندوں پر 56 رنز بنائے ۔آخری اووروں میں ہندستان نے بہترین فیلڈنگ اور بولنگ کے ذریعے انگلینڈ کو 300 کے ہدف سے نیچے روک لیا۔ دیپتی شرما نے 51 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ شارلٹ ڈین 19 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہیں۔
Source: uni news
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی

ہندستان نے پاکستان کو دی کراری شکست
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی