Sports

انگلینڈ نے کروشیا کو دو کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا

انگلینڈ نے کروشیا کو دو کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا

کپتان ہیری کین کی عمدہ فارم اور دو گول کی بدولت انگلینڈ نے کروشیا کو فٹ بال ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں دو کے مقابلے میں چار گول سے ہرادیا۔ ٹیکساس میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کا کروشیا کے خلاف پلہ تمام وقت بھاری رہا، انگلینڈ کی جانب سے اسکورنگ کا آغاز بارہویں منٹ سے ہی ہوگیا جب انگلینڈ کو ملنے والی پنالٹی پر کپتان ہیری کین نے گیند کو جال کی راہ دکھائی، 36ویں منٹ پر کروشیا کے مارٹن نے مقابلہ برابر کردیا، صرف چھ منٹ بعد ہیری کین نے پھر گول کرکے انگلینڈ کو برتری دلادی، ہاف ختم ہونے سے چند سیکنڈ قبل پیٹر موسیٰ نے کروشیا کیلئے گول کرکے مقابلہ دو، دو سے برابر کردیا، اسی اسکور پر پہلا ہاف ہوگیا، کھیل کے دوسرے ہاف میں انگلش ٹیم نے کروشیا پر دباؤ رکھا جس کے نتیجے میں 47ویں منٹ میں جوڈ بیلہنگم اور 85 ویں منٹ میں رشفورڈ نے گول کرکے مقابلہ چار دو سے اپنی ٹیم کے حق میں کردیا، میچ اسی اسکور پر ختم ہوا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments