Sports

انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

شارجہ، 07 اکتوبر : گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد نیٹ سائیور برنٹ (43 ناٹ آؤٹ) اور ڈینی وائٹ ہوج (43) کی شاندار اننگز کی بدولت انگلینڈ نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ 125 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی شروعات بہت سست رہی اور پانچویں اوور میں 16 کےا سکور پر میا باؤچر (8) کی وکٹ گنوا بیٹھی۔ اس کے بعد ڈینی وائٹ ہوج نے ایلس کیپسی کے ساتھ اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں نے دوسری وکٹ کے لیے 34 رنز جوڑے۔ این ڈی کلارک نے ایلس کیپسی (19) کو آؤٹ کرکے اس شراکت داری کو توڑا۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والی نیٹ سائیور برنٹ نے ڈینی وائٹ ہوج کا خوب ساتھ نبھایا۔ دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 64 رنز کی شراکت قائم کی۔ ڈینی وائٹ ہوج نے 43 گیندوں پر 43 رنز بنائے۔ جبکہ نیٹ سائیور برنٹ 36 گیندوں پر 48 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں۔ انگلینڈ نے 19.2 اوورز میں تین وکٹوں پر 125 رنز بنانے کے بعد سات وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے میریجین کپ، این ملابا اور این ڈی کلارک نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل کپتان لورا ولوارڈٹ (42)، میریجین کیپ (26) اور اینری ڈرکسن (ناٹ آؤٹ 20) کی اننگز کی بنیاد پر جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 125 رنز کا ہدف دیا تھا۔ یہاں آج جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں تھی اور چھٹے اوور میں تیجمن برٹس (13) کی وکٹ گنوادی۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے آنے والی اینیکا بوش نے کپتان لارا ولوارڈ کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 40 رنز جوڑے۔ سارہ گلین نے اینیکا بوش (18) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ ٹیم کو بڑے اسکور کی طرف لے جانے والی لارا وولوارڈ کی سوفی ایکلسٹن نے بولڈ کر کے پویلین بھیج دیا۔ لارا نے 39 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ میریجین کپ نے 17 گیندوں میں (26) رنز بنائے۔ اینری ڈرکسن نے 11 گیندوں (ناٹ آؤٹ 20) میں رن بنائے۔ جنوبی افریقہ نے 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 124 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے سوفی ایکلسٹن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ لنسی اسمتھ، شارلٹ ڈین اور سارہ گلین نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments