انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جیفری بائیکاٹ نے کہا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم غیر ذمہ دار اور بے کار ہے۔ جیفری بائیکاٹ نے کہا کہ بین اسٹوکس اور برینڈن میکلم سمجھتے ہیں کہ صرف انہیں ماڈرن ٹیسٹ کرکٹ کا علم ہے، ہمیں اب انہیں سننا بند کر دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ برسبین میں ایک ڈرؤانا شو پیش کیا گیا، اس آسٹریلوی ٹیم کو ہرایا جانا چاہیے تھا، اب انگلینڈ کو معجزے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ انگلینڈ کرکٹ ٹیم جیت نہیں سکتی، وہ اس ایشیز سیریز کی 4 برس سے پلاننگ کر رہے تھے لیکن اب وہ کر کیا رہے ہیں۔ سابق کپتان نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا کوئی رکن اپنے کیمپ کے علاوہ کسی کی سننے کے لیے تیار نہیں ہے، ٹیسٹ کرکٹ تبدیل ہو گئی اور وہ سمجھتے ہیں کہ صرف انہیں ہی مادڑن ڈے ٹیسٹ کرکٹ کا علم ہے۔ جیفری بائیکاٹ کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ کا ہر سپورٹر یہ جاننا چاہتا ہے کہ ہیری بروک کے دماغ میں کیا چل رہا ہے، ہیری بروک آسٹریلیا کی پچز پر اپنے پیروں کو حرکت میں ہی نہیں لا رہا۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم ایشیز سیریز کے پہلے دونوں ٹیسٹ میچز ہار چکی ہے۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی