Sports

انگلینڈ کو آخری ٹیسٹ میں شکست، ایشیز سیریز آسٹریلیا کے نام

انگلینڈ کو آخری ٹیسٹ میں شکست، ایشیز سیریز آسٹریلیا کے نام

سڈنی : آسٹریلیا نے آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو پانچ وکٹوں سے ہرا کر ایشیز سیریز چار ایک سے اپنے نام کر لی۔ سڈنی میں کھیلے گئے ایشیز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے آخری دن میزبان ٹیم کو جیت کے لیے صرف 160 رنز کا ہدف ملا، جو آسٹریلیا نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پہلی اننگ 384 رنز پر تمام کی تو آسٹریلوی ٹیم نے 567 رنز بنا کر پہلی اننگ میں 183 رنز کی قیمتی برتری حاصل کی تھی۔ انگلش ٹیم دوسری اننگ میں 342 رنز ہی بنا سکی، یوں میزبان ٹیم کو جیت کے لیے صرف 160 رنز کا ہدف ملا تھا۔ اس میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے دو، دو سنچریاں سامنے آئیں۔ ٹریوس ہیڈ کو پہلی اننگ میں 163 رنز کی شاندار اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، جب کہ مچل اسٹارک سیریز میں 31 وکٹیں لے کر سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا سیریز کے ابتدائی تین میچز جیت کر پہلے ہی سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کر چکا تھا جب کہ چوتھا میچ انگلینڈ کے نام رہا تھا۔ اس سیریز میں پرتھ اور ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دو ٹیسٹ میچز صرف دو دن میں ہی ختم ہو گئے تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments