Sports

انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کروانے کا منصوبہ

انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کروانے کا منصوبہ

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے آئندہ فیوچر ٹور پروگرام میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے خلاف پانچ، پانچ ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز شامل کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ نے دونوں کرکٹ بورڈز کے ساتھ ابتدائی بات چیت بھی کر لی ہے۔ رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کا نیا فیوچر ٹور پروگرام اگلے برس آسٹریلیا کے خلاف ہوم ایشیز سیریز سے شروع ہوگا جس کے بعد پاکستان اور جنوبی افریقا کے خلاف طویل ٹیسٹ سیریز شیڈول کیے جانے کا امکان ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش اور سری لنکا کے خلاف ایک، ایک ٹیسٹ میچ کی مختصر سیریز بھی فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہوگی جبکہ ان ٹیموں کے ساتھ وائٹ بال سیریز بھی کھیلی جائیں گی۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بنگلادیش اور سری لنکا کے خلاف وائٹ بال سیریز انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے لیے مالی طور پر فائدہ مند ثابت ہوں گی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments