ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد انگلینڈ کے سابق کپتان جیفری بائیکاٹ ایک بار پھر اپنی ٹیم پر برس پڑے۔ اپنے بیان میں جیفری بائیکاٹ نے کہا کہ تکبر اور حد سے زیادہ خود اعتمادی نے کامن سینس کی جگہ لے لی ہے۔ ٹیم میں اگر تبدیلی نہیں کی جاتی تو ایسے ہی ناکامیاں ملتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بین اسٹوکس اور برینڈن میکلم نے ہماری کرکٹ کے ساتھ جو کیا اس کا کریڈٹ انہیں ہی جاتا ہے، کوچ برینڈن میکلم کو اب چلے جانا چاہیے۔ سابق کپتان نے کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ جو کر رہے ہیں وہ کام نہیں آرہا تو مزید گڑھے کھودنا بند کر دیں، آگے بڑھنا ہے تو اس کے لیے تبدیلی بہت ضروری ہوتی ہے۔ جیفری بائیکاٹ نے مزید کہا کہ بین اسٹوکس ورلڈ کلاس آل راؤنڈر ہیں انہیں کوئی کھونا نہیں چاہتا، اگر بین اسٹوکس رویہ اور اپروچ درست نہیں کرتے تو نیا کپتان تلاش کرنا ہوگا۔ انگینڈ کے سابق کپتان نے کہا کہ میں ہیری بروک کو ٹیم کا نیا کپتان نہیں دیکھنا چاہتا، وہ کیسے کسی بیٹر کو ذمہ دارانہ شاٹس کھیلنے کا کہہ سکتا ہے جب وہ خود غیر زمہ دارانہ شاٹس کھیلتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی تو پھر کرکٹ اسی طرح ہی ہوگی، ہمارے کھلاڑی سہل پسندی کا شکار ہیں اور غلطیوں پر غلطیاں کرتے ہیں۔ جیفری بائیکاٹ نے کہا کہ زیادہ تر کھلاڑیوں کو کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے بھیجنا چاہیے، کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹس پر بھی نظرثانی کی جانے چاہیے۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی