Sports

انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے 15 رکنی بھارتی ٹیم کا اعلان

انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے 15 رکنی بھارتی ٹیم کا اعلان

انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی بھارتی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ بھارتی اسکواڈ کی قیادت نوجوان اوپنر شبمن گل کریں گے، جبکہ شریاس آئیر کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ تجربہ کار بلے باز روہت شرما اور ویرات کوہلی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ وکٹ کیپرز کے طور پر کے ایل راہول اور ایشان کشن کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ آل راؤنڈرز میں واشنگٹن سندر، اکشر پٹیل اور نتیش کمار ریڈی شامل ہیں۔ بولنگ شعبے میں جسپریت بمراہ، کلدیپ یادو، پرسدھ کرشنا، ہرشیت رانا، ارشدیپ سنگھ اور گرنور برار کو موقع دیا گیا ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر ویرات کوہلی ہیمسٹرنگ انجری کے باعث افغانستان کے خلاف سیریز نہیں کھیل سکے۔ ہاردیک پانڈیا فٹنس مسائل کے باعث شامل نہیں کیے گئے، یشسوی جیسوال کو ڈراپ کردیا گیا۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز 14، 16 اور 19 جولائی کو انگلینڈ میں کھیلے جائیں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments