Sports

انگلش پریمیئر لیگ: آرسنل کی برتری مزید واضح؛ آسٹن ولا کی فتوحات کا سلسلہ برقرار

انگلش پریمیئر لیگ: آرسنل کی برتری مزید واضح؛ آسٹن ولا کی فتوحات کا سلسلہ برقرار

لندن ،4 جنوری: انگلش پریمیئر لیگ کے اہم مقابلے میں آرسنل نے برن ماوتھ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر 6 پوائنٹس کی برتری حاصل کر لی ہے ۔ اس جیت کے ہیرو انگلش مڈ فیلڈر ڈیکلن رائس رہے جنہوں نے دوسرے ہاف میں دو شاندار گول اسکور کیے ۔ میچ کے 10ویں منٹ میں آرسنل کے ڈیفنڈر گیبریل کی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایوانلسن نے برن ماوتھ کو برتری دلائی۔ تاہم، گیبریل نے اپنی غلطی کا ازالہ کرتے ہوئے صرف 6 منٹ بعد ہی گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ دوسرے ہاف میں ڈیکلن رائس نے 54 ویں اور 71 ویں منٹ میں مارٹن اوڈیگارڈ اور بوکایو ساکا کے پاسز پر دو خوبصورت گول کر کے آرسنل کی جیت یقینی بنائی۔ برن ماوتھ کے جونیئر کرویپی نے 76 ویں منٹ میں گول کر کے امید جگائی لیکن وہ برابری حاصل نہ کر سکے ۔آسٹن ولا نے گزشتہ ہفتے آرسنل کے ہاتھوں شکست کا غصہ ناٹنگھم فارسٹ پر نکالا اور 1-3 سے کامیابی حاصل کی۔ یہ آسٹن ولا کی گزشتہ 13 میچوں میں 12ویں فتح ہے ۔ اولے واٹکنز نے ہاف ٹائم سے ذرا قبل پہلا گول کیا جبکہ جان میک گن نے دو گول کر کے ٹیم کی برتری کو مستحکم کر دیا۔ برائٹن نے برنلے کو 0-2 سے ہرا کر یورپین مقابلوں کی دوڑ میں اپنی پوزیشن برقرار رکھی۔ اس شکست نے برنلے کے لیے ریلگیشن (لیگ سے باہر ہونے ) کے خطرات بڑھا دیے ہیں۔ وولور ہیمپٹن وانڈررز (Wolves) نے سیزن کی اپنی پہلی کامیابی ویسٹ ہیم کے خلاف حاصل کی۔ وولوز نے پہلے ہاف میں ہی 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی تھی۔ دوسری جانب ویسٹ ہیم کی ٹیم 600 سے زائد پاسز کے باوجود کوئی بڑا موقع بنانے میں ناکام رہی۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments