Sports

انگلش کلب لیورپول کے پلیئر صلاح کے لیے الوداعی پارٹی، "ڈک لیگ " اور "ہریسہ" پیش

انگلش کلب لیورپول کے پلیئر صلاح کے لیے الوداعی پارٹی، "ڈک لیگ " اور "ہریسہ" پیش

انگلش کلب لیورپول کے کھلاڑیوں نے شہر کے وسط میں واقع "باکارو" ریسٹورنٹ میں اپنے ساتھی محمد صلاح اور اینڈریو رابرٹسن کے لیے ایک الوداعی پارٹی منعقد کی ہے۔ یہ پارٹی موجودہ سیزن کے اختتام پر کلب سے باضابطہ رخصتی سے دو ہفتے قبل دی گئی۔ صلاح نے مارچ میں لیورپول کے ساتھ اپنے نو سالہ سفر کے خاتمے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ان کے سکاٹش ساتھی اینڈی رابرٹسن نے بھی یہی فیصلہ کرلیا۔ اب اس تاریخی ٹیم، جس نے 30 سال کے انتظار کے بعد 2020 میں انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیتا تھا، میں سے صرف ایلیسن بیکر اور ورجل وان ڈائک باقی رہ گئے ہیں۔ اخبار "لیورپول ایکو" نے بتایا ہے کہ ٹیم کے ارکان کے لیے پورا ریسٹورنٹ بک کیا گیا تھا جہاں ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے کوچ آرنی سلاٹ بھی مصری اور سکاٹش سٹارز کو الوداع کہنے والوں میں موجود تھے۔ وہ رات تقریباً 9:20 بجے وہاں سے روانہ ہوئے اور ان کے کچھ ہی دیر بعد صلاح بھی نکل گئے۔ یاد رہے ریسٹورنٹ "باکارو" لیورپول شہر کے مشہور ترین ریسٹورنٹس میں سے ایک بن چکا ہے۔ یہ شہر کے پرتعیش کاروباری ضلع میں واقع ہے اور مقامی لوگوں کا پسندیدہ مقام ہے۔ اسے ایک ایسا ریسٹورنٹ قرار دیا جاتا ہے جو بڑی مقدار میں متنوع ذائقے فراہم کرتا ہے۔ اس ریسٹورنٹ میں پنیر، پیزا، مچھلی اور گوشت کے پکوانوں کی ایک وسیع فہرست موجود ہے۔ یہ خاص طور پر "بطخ کی ٹانگ" (ڈک لیگ) اور ہریسہ کے ساتھ پکے ہوئے گوشت کے لیے مشہور ہے۔ ہریسہ کی ان ڈشز کی قیمتیں 7 پاؤنڈ سے 14 پاؤنڈ کے درمیان ہیں۔ مزید برآں یہ معروف ریسٹورنٹ گلوٹین سے پاک، ڈیری مصنوعات سے پاک اور سبزی خوروں کے لیے مخصوص مینیو بھی فراہم کرتا ہے۔ لیورپول کے کوچ آرنی سلاٹ کے مطابق طویل عرصے سے زخمی صلاح آج جمعہ کو ہونے والے میچ میں ایسٹن ویلا کے خلاف میدان میں نظر آئیں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments