Sports

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان، جنوبی افریقا کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان، جنوبی افریقا کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ہانگ کانگ سپر سکسز کے کوارٹر فائنل میں پاکستان، جنوبی افریقا کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ ہانگ کانگ سپر سکسز کے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹ پر 102 رنز بنائے، باب سیمسن نے 26 جبکہ کونین گام نے 29 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے محمد شہزاد نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان نے 103 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا، عبدالصمد نے 10 گیندوں پر 50 رنز بنائے جس میں 8 چھکے شامل تھے، خواجہ نافع نے 36 رنز بنائے۔ دوسری جانب ہانگ کانگ سکسز میں بھارت کو کویت، یو اے ای اور نیپال کے ہاتھوں مسلسل شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پول سی کے میچ میں کویت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں بھارتی 5.4 اوورز میں 79 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تاہم بہتر رن ریٹ کے باعث اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔ بعد ازاں یو اے ای نے بھی بھارت کو شکست دے دی۔ یو اے ای نے بھارت کا 108 رنز کا ہدف 5.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اگلے میچ میں نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 137 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم صرف 45 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور نیپال کو 92 رنز کے مارجن سے فتح ملی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments