چنئی، 02 جون :تمل ناڈو میں چنئی کی ایک خصوصی عدالت نے سنسنی خیز انا یونیورسٹی جنسی زیادتی کیس میں دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کے حامی گیانشکرن کو کم از کم 30 سال کی سخت مشقت کے ساتھ عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے کئی مہینوں تک دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد آج یہ فیصلہ سنایا۔ خیال ر ہے کہ عدالت نے اس معاملے میں 23 مئی کو کارروائی مکمل کرتے ہوئے 28 مئی کو گیانشکرن کو مجرم قرار دیا تھا اور اس کی سزا کی مدت پر فیصلہ آج تک کے لیے ملتوی کر دیا تھا۔ دریں اثنا عدالت نے آج 37 سالہ گیانشکرن کی سزا کی مدت کا تعین کرتے ہوئے اسے عمر قید کی سزا سنائی جو کہ 30 سال کی سخت قید سے کم نہیں ہونی چاہیے۔ یہ ایک سخت سزا ہے اور بہت کم معاملات میں دی جانے والی سزا ہے جو گیانشکرن کے جرم کی سنگینی کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے مجرم پر 90 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ عدالت نے کہا کہ اس سزا کے دوران گیانشکرن کو کوئی معافی، پیرول یا دیگر قانونی رعایت نہیں دی جانی چاہئے۔ تاہم، عدالت نے اجازت دی کہ دسمبر 2023 میں ان کی گرفتاری کے بعد سے عدالتی حراست میں گزاری گئی مدت کو ان کی سزا میں شمار کیا جا سکتا ہے۔ یہ واقعہ 23 دسمبر 2023 کو چنئی کے معروف گورنمنٹ انا یونیورسٹی کیمپس میں ہوا تھا۔ انجینئرنگ کے دوسرے سال کی طالبہ اپنے ساتھی طالب علم سے بات کر رہی تھی کہ ایک نامعلوم شخص ان کے پاس آیا۔ اس نے مبینہ طور پر ان دونوں کو دھمکاکر طالب علم پر حملہ کیا اور اسے بھگا دیا۔ اس کے بعد اس نے کیمپس میں لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ تمل ناڈو کے ایک اہم تعلیمی ادارے کے کیمپس میں ہونے والے اس گھناؤنے واقعے کی پورے ملک میں بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی اور فوری انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ متاثرہ کی شکایت کے بعد کوتورپورم آل ویمن پولیس اسٹیشن میں ایک معاملہ درج کیا گیا اور گہرائی سے تحقیقات شروع کی گئی۔ تفتیش کے دوران ملزم گیانشکرن، جو احاطے کے باہر بریانی کی دکان چلاتا تھا، کو اگلے دن گرفتار کیا گیا۔ جانچ ایس آئی ٹی کو منتقل کی گئی جس میں تین خواتین انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسران شامل ہیں۔
Source: uni urdu news service
اویسی کی پارٹی بہار میں مہاگٹھ بندھن کا بن سکتی ہے حصہ
راجستھان میں سرحدی علاقے سے ملی پاکستانی لڑکے اور لڑکی کی لاشیں
بھوپال کے مشہور ’90 ڈگری‘ موڑ والے پل کے معاملے میں سات انجینئرز معطل
رتھ یاترا کے دوران بھگدڑ سے 3 ہلاکتوں کے بعد ریاستی حکومت کی کارروائی، ڈی ایم اور ایس پی کا تبادلہ، 2 افسران معطل
مہاراشٹر حکومت نے اپوزیشن کے سخت احتجاج کے درمیان ہندی سے متعلق حکومتی قرارداد واپس لی
کانگریس نے بہار کے لیے 58 مبصرین کی تقرری کی
راجستھان میں سرحدی علاقے سے ملی پاکستانی لڑکے اور لڑکی کی لاشیں
منی پور میں صدر راج کے درمیان نئی حکومت تشکیل دینے کی تیاری، این بیرین سنگھ نے کہا اراکین اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کا دور جاری
قصبہ لا کالج گینگ ریپ: بی جے پی نے ممتا بنرجی سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا
مانسون کی وجہ سے جھارکھنڈ کے تمام اضلاع میں مسلسل بارش
’عدالتی فعالیت‘ ضروری، اسے ’عدالتی دہشت گردی‘ میں تبدیل نہیں ہونے دینا چاہیے: سی جے آئی گوائی
اوڈیشہ: پُری میں جگن ناتھ یاترا کے دوران بھگدڑ، 3 عقیدت مندوں کی موت، 50 زخمی
اویسی کی پارٹی بہار میں مہاگٹھ بندھن کا بن سکتی ہے حصہ
مہاراشٹر حکومت نے اپوزیشن کے سخت احتجاج کے درمیان ہندی سے متعلق حکومتی قرارداد واپس لی