ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں انڈیا کی نیوزی لینڈ سے 96 رنز کی یکطرفہ فتح کو سابق پاکستانی کرکٹر شعیب اختر نے ’امیر بچے کی جیت‘ سے تشبیہ دی ہے۔ انڈیا کی فتح پر شعیب اختر کے تبصرے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ ’انڈیا نے کرکٹ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔‘ ’انڈیا کی کرکٹ اس وقت ایسی دکھائی دیتی ہے جیسے کوئی امیر بچہ غریب بچوں کو محلے میں کھیلنے کے لیے بلاتا ہے کہ آؤ کرکٹ کھیلیں۔‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’جب وہ بچے کرکٹ کھیلنے آتے ہیں تو امیر بچہ کہتا ہے کہ جیتنا صرف میں نے ہے، انڈیا بھی یہی کر رہا ہے، آٹھ ٹیموں میں سے چار رہ جاتی ہیں اور ان میں سے تین کو بُلا کر کہتا ہے کہ جیتنا میں نے ہے، اور میچ جیت گیا۔‘ شعیب اختر کے اس تبصرے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ ردعمل سامنے آرہا ہے۔ کچھ صارفین ان کی جانب سے دی گئی مثال سے اتفاق کر رہے ہیں جبکہ بعض تنقید کر رہے ہیں۔ شیر علی نے لکھا کہ ’انڈیا کو فائنلز میں شکست دینا کوئی بچوں کا کھیل تھوڑا ہے۔‘ شعیب اختر کی ایک دوسری ویڈیو بھی وائرل ہے جس میں انہوں نے انڈین ٹیم کو سراہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’انڈیا کی پالیسی جیت گئی، ان کا نظام جیت گیا، سب سے بڑھ کر ان کا میرٹ جیت گیا۔‘ یاد رہے کہ اتوار کو ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن انڈیا نے نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ اس کامیابی کے ساتھ انڈیا اپنے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی۔ انڈیا نے اس سے قبل سنہ 2024 اور 2007 کا ورلڈ کپ جیت رکھا ہے۔ احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں انڈیا کے 255 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ 19 اوورز میں 159 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی تھی۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی