Sports

امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز نے شادی کر لی

امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز نے شادی کر لی

امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز نے فلوریڈا میں اطالوی آندریا پریٹی سے شادی کر لی۔ سرینا ولیمز کی بہن وینس ولیمز کے اطالوی اداکار ، ماڈل اور ڈیزائنر سے دوستی کے چرچے رہے ہیں، جوڑے کی شادی کی تقریبات 6 روز پام بیچ فلوریڈا میں جاری رہیں۔ وینس ولیمز کا کہنا ہے کہ شادی کے موقع پر سرینا ولیمز نے قیمتی یاٹ کا تحفہ دیا ہے، قیمتی یاٹ میں فیملی کے قریبی افراد کو عشائیہ بھی دیا گیا۔ وینس ولیمز کا کہنا ہے کہ سرینا ولیمز نے ہی یاٹ میں تمام کھانوں کا انتظام کیا، کشتی پر 10 سے 12 خاندان کے افراد اور دوست تھے، ہم نے ایک ہفتے خوب انجوائے کیا۔ وینس ولیمز اور آندریا پریٹی کی 2024 میں میلان میں ایک فیشن شو کے دوران ملاقات ہوئی تھی، وینس ولیمز اور آندریا پریٹی کی منگنی کی تقریب جولائی میں ہوئی تھی۔ سرینا ولیمز نے شادی کے موقع پر اپنی بہن کے لیے تصاویر کے ساتھ محبت بھرا پیغام بھی لکھا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

1 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments